خواجہ آصف کی مراکشی حکام سے ملاقاتیں: دفاعی تعاون کا سمجھوتہ، وزیر دفاع کو پاکستان میں تیار فٹبال پیش کیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2026 GMT
کاسا بلانکا (نوائے وقت رپورٹ) وزیرِ دفاع خواجہ آصف کے مراکش کے سرکاری دورے کے دوران پاکستان اور مراکش کے مابین دفاعی تعاون سے متعلق مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے۔ خواجہ آصف نے مراکش کی حکومت کے سربراہ کے ماتحت قومی دفاعی انتظامیہ کے انچارج وزیر مملکت عبداللطیف لودیعی سے ملاقات کی اور اس موقع پر مراکش کے ساتھ ایم او یو پر سائن کیے، دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ دفاعی اور سکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم سنگ میل قرار دیا گیا۔ وزیر دفاع نے وفود کی سطح پر مذاکرات کی قیادت کی جن میں باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال ہوا، خواجہ آصف نے مراکش کے وزیر خارجہ، افریقی تعاون اور مراکشی تارکین وطن ناصر بوریطا سے بھی علیحدہ ملاقات کی اور ملاقاتوں کے اختتام پر دونوں جانب سے تحائف کا تبادلہ کیا گیا۔ خواجہ آصف نے مراکشی وزیر دفاع کو پاکستان میں تیار کردہ فٹ بال بھی پیش کیا، ملاقاتوں سے قبل وفاقی وزیر دفاع نے محمد پنجم کے مزار کا دورہ کیا جہاں انہوں نے فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلم بند کیے۔ ان ملاقاتوں اور سرگرمیوں کے دوران دونوں فریقین کو دوطرفہ اور علاقائی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کا موقع ملا اور امن، استحکام اور تعاون کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اس حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ دورہ پاکستان اور مراکش کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات کا مظہر ہے اور دفاع، سلامتی سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون مزید فروغ دینے کی مشترکہ خواہش کی عکاسی کرتا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: خواجہ ا صف وزیر دفاع مراکش کے
پڑھیں:
ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیاازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ بخیتار سیدوف کو پیش کردیں۔
مدثر ٹیپو کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے اعزاز ہے کہ انہوں نے وزیرخارجہ سے ملاقات میں یہ اسناد پیش کیں۔
ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کا کہنا تھا کہ ملاقات میں مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔