پاکستان اور مراکش کے درمیان دفاعی تعاون کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT
رباط(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور مراکش کے درمیان دفاعی تعاون کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔وزیردفاع خواجہ آصف مراکش کے سرکاری دورے پر ہیں جہاں پاکستان اور مراکش کے درمیان دفاعی تعاون کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔
پاکستان اور مراکش کے درمیان دفاعی و سکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق ہوا جبکہ امن، استحکام اور تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔وزیردفاع خواجہ آصف نے مراکش کے ہم منصب سے ملاقات کی، وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔ ان ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
خو اجہ سراؤں کے بھیک مانگنے کی حوصلہ شکنی کی جائے والدین اور لواحقین کو قانوناً پابند کیا جائے کہ انہیں ہنر مند بنائیں اور جائیداد میں وراثتی حصہ دیں
ملاقاتوں کے اختتام پر دونوں ممالک کے وفود کے درمیان تحائف کا تبادلہ بھی ہوا۔پاکستانی وزیردفاع خواجہ آصف نے مراکشی وزیردفاع کو پاکستان میں تیار کردہ فٹبال تحفے میں دی۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پاکستان اور مراکش کے درمیان دفاعی
پڑھیں:
تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔