لاہور ہائیکورٹ : ججوں کیخلاف پوسٹیں لگانے والوں کی لسٹ بنانے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260114-08-25
لاہور(نمائندہ جسارت) لاہور ہائی کورٹ نے ججز کے خلاف غیر مناسب پوسٹیں لگانے والوں کی لسٹ بنانے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی ضیا باجوہ نے ایڈووکیٹ پرویز الٰہی کی درخواست پر کیس کی سماعت کی۔عدالت نے وفاقی حکومت کو ججز کے خلاف غیر مناسب مواد فوری ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے این سی سی آئی اے کے ڈی جی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو این سی سی آئی اے کی معاونت کی ہدایت کی ہے۔عدالت میں ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے نے کہا کہ ان کے علم میں یہ معاملہ آج آیا ہے۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ کیا آپ نے آنکھیں بند کی ہوئی ہیں؟ ججز کے خلاف مہم کے پیچھے کون ہے؟ یہ پتا لگوائیں؟جج نے ریمارکس دیے کہ عدلیہ کے ادارے کو ٹارگٹ کرنا سائبر دہشت گردی ہے، اب کوئی پوسٹ نظر آئی تو ڈی جی این سی سی آئی اے ذمے دار ہوں گے، معاملے کو ایسے نہیں چھوڑا جاسکتا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سی سی ا ئی اے
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔