data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260114-2-13
کوٹری(جسارت نیوز)جماعت اسلامی جامشورو کی جانب سے سندھ میں نظام بدلو تبدیلی لاو مہم کا آغاز۔امیر جماعت اسلامی جامشورو مولانا محمد عمر۔حافظ خلیل اور اعجاز شیخ کی پریس کانفرنس۔ جماعت اسلامی جامشورو کے امیر مولانا محمد عمر نے صحافیوں کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایاکہ جماعت اسلامی سندھ کی جانب سے صوبہ بھر میں یکم جنوری سے بدلو نظام سنوارو سندھ مہم کا اعلان کیا ہے جس کا باقاعدہ آغاز کیا جاچکا ہے جامشورو میں اس نظام کیخلاف مہم چلائی جارہی ہے جس کے تحت ہر آدمی کو جماعت کا پیغام پہنچانا ہیکہ بنیادی سہولتیں ملنا ہر شہری کا حق ہے۔سندھ ہمیشہ سے مسائل کا شکار رہا ہے اس کے حق نہیں ملے ہیں سندھ کے ساتھ ہونے والی زیادتی پر ہم نے ہمیشہ آواز اٹھائی ہے۔سندھ کے مسائل میں قلت آب بجلی گیس کی عدم فراہمی تعلیم اور صحت کے شبعوں میں سہولیات کے فقدان ہے۔سندھ کے لوگ ٹیکس دیتے ہیں مگر حکومت بنیادی سہولتوں کے فراہمی میں مکمل ناکام ہے۔سندھ تمام شبعوں میں پیچھے ہے جس کا سبب یہاں کا نظام ہے جس کو بدلنے کی ضرورت ہے۔حکمران طبقہ اپنے بچوں کو تو معیاری تعلیم اور صحت فراہم کرتی ہے مگر غریب کو وہ نہیں ملتی۔ہم سب کیلئے یکساں سہولیات کی فراہمی کے حق میں ہے۔سندھ میں تعلیم صحت ودیگر شبعوں کا نظام روزبروز زوال پزیر ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ جامشورو میں انگنت مسائل ہیں جس پر آئے روز احتجاج معمول بن گئے ہیں۔بلدیاتی نظام میں عوام کو سہولت نہیں مل سکی ہے۔یہاں امن وامان کی صورتحال مخدوش ہے جس پر شہری عدم تحفظ کا شکار ہے۔یہاں پر عام آدمی اپنے جان مال کے خود حفاظت کرنا پڑتی ہے جو کام پولیس کا ہے وہ عام آدمی خود کررہا ہے۔ضلع جامشورو میں ہر آدمی کو تحفظ فراہم کرنا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔ہر شہری کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنا حکومت کافرض ہے۔یہاں پر پانی کا بڑا مسئلہ ہے صوبہ کو پانی کا مکمل حصہ ملنا چاہیے جس سے زراعت کے ساتھ کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہوتی ہیں۔کے بی فیڈر کو مرمت کے نام پر بند کیا جاتا ہے مگر کام بروقت نہیں ہوتا جس سے ٹینکر مافیا کو فائدہ ہوتا ہے یہاں غریب آدمی محدود آمدنی کے باوجود مہنگے داموں پانی خریدنے پر مجبور ہے۔ضلعی انتظامیہ جامشورو فوری قلت آب کو دور کرے۔

جسارت نیوز سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی جامشورو ہے سندھ ہے یہاں

پڑھیں:

سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت

ممبئی: سلمان خان بیان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے بھارت میں طلباء کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر تعلیمی نظام کے لیے نوجوانوں کی آواز سنی جانی چاہیے اور اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کیا جائے۔

سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ابتدا میں یہ ایک پرامن تحریک تھی، تاہم بعد میں اس کا پرتشدد رخ اختیار کرنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے احتجاج کے دوران متاثر ہونے والے طلباء اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔

اداکار نے کہا کہ پیپر لیک جیسے معاملات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں اور انہیں فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق یہ خوش آئند بات ہے کہ طلباء بہتر تعلیمی نظام کے مطالبے کے لیے متحد ہوئے، جبکہ والدین نے بھی ان کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیا۔

سلمان خان بیان میں مزید کہا گیا کہ طلباء نے اپنے عزم، محنت اور خلوص سے ثابت کیا ہے کہ وہ تعلیم حاصل کر کے ملک کے روشن مستقبل میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کے جذبے، ہمت اور تعلیم سے وابستگی کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی نسل مستقبل میں ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔

بالی ووڈ اسٹار نے زور دیا کہ طلباء کے مطالبات کو سیاسی تنازع نہ بنایا جائے کیونکہ یہ معاملہ براہِ راست تعلیمی نظام اور طلباء کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت بھی اس معاملے کا مثبت حل نکالے گی اور تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔

سلمان خان نے اپنے پیغام کے اختتام پر دعا کی کہ علم حاصل کرنے والے تمام طلباء اپنی منزل حاصل کریں اور ملک میں ایسا تعلیمی ماحول قائم ہو جہاں میرٹ، شفافیت اور انصاف کو اولین ترجیح دی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • پیٹرول کی قیمتیں روزانہ بدلنے کا نظام، عوام خوش یا پریشان؟
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • شہرِ دل رُبا۔۔۔۔ راول پنڈی (تیسرا اور آخری حصہ)
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی