شمالی بحریہ عرب میں پاک نیوی بحری مشقوں کا خیرمقدم کرتے ہیں
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)استحکامِ پاکستان آرگنائزیشن نے شمالی بحیرہ عرب میں پاکستان نیوی کی جانب سے کامیابی کے ساتھ منعقد کی گئی جامع بحری مشقوں کا بھرپور خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں قومی سلامتی، سمندری دفاع اور جدید عسکری تیاری کا واضح مظہر قرار دیا ہے پاکستان نیوی کی جانب سے LY-80(N) سرفیس ٹو ایئر میزائل کی کامیاب لائیو فائرنگ، جس میں فضائی ہدف کو طویل فاصلے سے مؤثر انداز میں نشانہ بنا کر تباہ کیا گیا، اس امر کا ثبوت ہے کہ پاکستان کا فضائی و بحری دفاع جدید تقاضوں سے ہم آہنگ اور ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔اسی طرح لوئٹرنگ میونیشن (LM) کے ذریعے سطحی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنانا پاکستان نیوی کی درست اور ہدف پر مرکوز ضرب لگانے کی صلاحیتوں کو نمایاں کرتا ہے، جو جدید بحری جنگ میں فیصلہ کن اہمیت رکھتی ہیں مزید برآں بغیر پائلٹ سطحی جہاز (USV) کے کھلے سمندر میں کامیاب آزمائشی تجربات خودکار بحری ٹیکنالوجی میں پاکستان کی نمایاں پیش رفت کا مظہر ہیں، جو کم خطرے میں زیادہ مؤثر دفاعی حکمتِ عملی کی عکاسی کرتے ہیں استحکامِ پاکستان آرگنائزیشن کے چیئرمین محمد احسن ناغڑ نے کہا کہ‘‘پاکستان نیوی کی یہ کامیاب مشقیں دشمن کے لیے واضح پیغام ہیں کہ پاکستان اپنے سمندری دفاع، قومی مفادات اور بحری سرحدوں کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ ہماری مسلح افواج، بالخصوص پاکستان نیوی، جدید ٹیکنالوجی، پیشہ ورانہ مہارت اور قومی جذبے کا حسین امتزاج ہیں انہوں نے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور پاکستان نیوی کے افسران و جوانوں کو شاندار کارکردگی پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاکستان نیوی کی
پڑھیں:
کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔