City 42:
2026-07-24@10:25:48 GMT

سیاسی رہنماؤں کے ناموں پر نمبر پلیٹس  کی نیلامی کا بڑا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2026 GMT

 ویب ڈیسک :خیبرپختونخوا حکومت نے صدر آصف زرداری، سابق وزیراعظم نواز شریف  اور بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر اہم سیاسی شخصیات کے ناموں پر نمبر پلیٹس کی نیلامی کا فیصلہ کرلیا۔

صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن فخر جہاں نے کہا کہ سیاسی و قومی شخصیات کے ناموں پر مشتمل فینسی اور یونیک چوائس نمبر پلیٹس کی نیلامی 27 جنوری کو نشتر ہال پشاور میں منعقد کی جائے گی۔ 

فخر جہاں کے مطابق فینسی نمبر پلیٹس کی بولی کا آغاز 10 لاکھ روپے سے ہوگا جب کہ سب سے زیادہ بولی دینے والے کو اپنی پسندیدہ سیاسی یا قومی شخصیت کے نام کی نمبر پلیٹ دی جائے گی۔ 

 سرکاری محکموں میں پیٹرول و ڈیزل گاڑیوں پر پابندی عائد

ان کا کہنا تھا کہ مرحلہ وار دیگر قومی قیادت، معروف شخصیات، علاقوں اور اقوام کے نام سے منسوب نمبر پلیٹس بھی نیلامی میں شامل کی جائیں گی۔

صوبائی وزیر نے بتایا کہ نیلامی کے عمل میں گاڑی مالکان بھرپور دلچسپی لے رہے ہیں اور اس اقدام سے قومی خزانے کو نمایاں فائدہ پہنچے گا، یونیک نمبر پلیٹس کے حصول کے لیے شہریوں نے دستک ایپ کے ذریعے درخواستیں دینا شروع کردی ہیں۔

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن خیبر پختونخوا کے مطابق فینسی نمبر پلیٹس کی نیلامی سے متعلق باقاعدہ اشتہار جاری کردیا گیا ہے جب کہ نیلامی میں شرکت کے لیے شہری دستک ایپ کے ذریعے درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔ 

ایلون مسک نے ایران میں مفت اسٹار لنک انٹرنیٹ فراہم کر دیا

 درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 26 جنوری 2026 مقرر کی گئی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی

کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔

پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔

تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔

قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔

متعلقہ مضامین

  • کسی سیاسی جماعت کا نمائندہ نہیں، آئین کے مطابق قومی ذمہ داری نبھاؤں گا: گورنر سندھ نہال ہاشمی
  • خارجہ کامیابیاں یا داخلی استحکام؟
  • آزاد کشمیر میں سیاسی سرگرمیاں تیز، نواز شریف آج میرپور میں جلسے سے خطاب کریں گے
  • پاکستانی سفیر کی جانب سے پاکستان اور میانمار کی ممتاز کاروباری شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری