مظاہرین کی پھانسی پر امریکا خاموش نہیں رہے گا، ٹرمپ کی ایران کو سخت وارننگ
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2026 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ اگر حکومت مخالف مظاہرین کو پھانسی دی گئی تو امریکا انتہائی سخت کارروائی کرے گا۔ صدر ٹرمپ نے یہ وارننگ ایک امریکی میڈیا کو انٹرویو کے دوران دی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہیں تاحال ایران میں مظاہرین کو پھانسی دیے جانے سے متعلق کوئی مصدقہ رپورٹ موصول نہیں ہوئی، تاہم اگر ایسا ہوا تو اس کے نتائج ایران کے لیے انتہائی سنگین ہوں گے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا نہیں چاہتا کہ ایران میں موجودہ صورتحال اسی طرح جاری رہے، لیکن اگر ہزاروں افراد کو قتل کیا گیا اور پھانسیوں کا سلسلہ شروع ہوا تو پھر ایران کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔
مزید پڑھیںعوام بدلہ لینے کیلیے جن قاتلوں کو یاد رکھیں گے وہ ٹرمپ اور نیتن یاہو ہیں؛ ایران
مدد پہنچنے والی ہے، ملکی اداروں کا کنٹرول سنبھال لو؛ ٹرمپ کا ایران کے مظاہرین کو پیغام
ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایسے اقدامات ایران کے لیے کسی صورت اچھے ثابت نہیں ہوں گے اور امریکا اس پر خاموش نہیں رہے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ڈونلڈ ٹرمپ ایران میں حکومت مخالف مظاہرین کی حمایت کرتے ہوئے بیانات دے چکے ہیں۔ انہوں نے مظاہرین کو ایرانی اداروں کا کنٹرول سنبھالنے کی ترغیب دی تھی اور یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ امریکی مدد جلد پہنچنے والی ہے۔
امریکی صدر نے اپنے شہریوں اور اتحادی ممالک کے افراد کو ایران چھوڑنے کی ہدایت بھی جاری کر رکھی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مظاہرین کو
پڑھیں:
ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
ایرانی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ برطانوی حکومت جارحیت کی مذمت کرنے کے بجائے حملہ آوروں کا ساتھ دے رہی ہے، جبکہ حملوں میں کسی بھی قسم کی معاونت جارحیت اور جنگی جرائم میں شراکت داری کے مترادف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایران پر حملوں کے لیے برطانوی فوجی اڈوں کا استعمال بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ برطانوی حکومت جارحیت کی مذمت کرنے کے بجائے حملہ آوروں کا ساتھ دے رہی ہے، جبکہ حملوں میں کسی بھی قسم کی معاونت جارحیت اور جنگی جرائم میں شراکت داری کے مترادف ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ایسے اقدامات ایران کے خلاف براہِ راست جارحیت میں شرکت تصور کیے جا سکتے ہیں، جس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ ایرانی وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ ایران اپنی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ وزارت خارجہ نے خبردار کیا کہ جو بھی ملک ایران پر حملوں میں مدد فراہم کرے گا، اسے اپنے اقدامات کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔