بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کیخلاف نفرت انگیز واقعات میں 13 فیصد اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2026 GMT
مودی کے بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز واقعات میں 13 فیصد اضافہ ہوگیا۔
امریکی ریسرچ گروپ ‘انڈیا ہیٹ لیب’ (India Hate Lab) نے بھارت میں اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز واقعات پر رپورٹ جاری کردی۔
رپورٹ کے مطابق سال 2025 میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف ایک ہزار 318 نفرت انگیز واقعات رپورٹ ہوئے جو 2024 کے ایک ہزار 165 اور 2023 میں رپورٹ ہونے والے واقعات سے زیادہ ہیں۔
رپورٹ کے مطابق زیادہ تر واقعات مودی کی جماعت بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں میں ہوئے جبکہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران 22 اپریل سے 7 مئی تک سب سے زیادہ 100 واقعات درج کیے گئے۔
رپورٹ میں ایمنسٹی انٹرنیشنل، ہیومن رائٹس واچ سمیت دیگر بین الاقوامی انسانی حقوق تنظیموں کے بیانات کا بھی حوالہ دیا گیا جنہوں نے مودی کی حکمرانی میں اقلیتوں کے خلاف بدسلوکی اور نفرت انگیز واقعات میں اضافہ ہونے کی نشاندہی کی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیمیں بھی مودی کی حکمرانی میں اقلیتوں کے خلاف بدسلوکی کے واقعات میں اضافہ ہونے کا کہہ چکی ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نفرت انگیز واقعات اقلیتوں کے خلاف واقعات میں
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔