ججز کے خلاف سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 14 January, 2026 سب نیوز

لاہور: (آئی پی ایس) لاہور ہائیکورٹ نے ججز کے خلاف سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کے خلاف کارروائی سے متعلق درخواست کا تحریری حکم جاری کردیا۔

عدالتی حکم میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر کوئی فرد عدلیہ کی ساکھ متاثر کرنے یا جھوٹے پروپیگنڈے میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیاء باجوہ نے پرویز الہیٰ ایڈووکیٹ کی درخواست پر تحریری حکم جاری کیا۔

عدالتی حکم کے مطابق درخواست گزار کی جانب سے میاں داؤد ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیا کہ عدلیہ کی ساکھ کو متاثر کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا شروع کیا گیا تاہم اہم نوعیت کے اس معاملے کے باوجود کسی ریاستی ادارے نے مؤثر کارروائی نہیں کی۔

عدالت نے قرار دیا کہ درخواست میں اٹھائے گئے نکات انتہائی اہم نوعیت کے ہیں لہٰذا درخواست کو ریگولر کارروائی کے لیے منظور کیا جاتا ہے، تحریری حکم میں کہا گیا کہ کسی بھی انفرادی شخص کو آزادیٔ اظہارِ رائے کے نام پر عدلیہ کو سکینڈلائز کرنے کا حق حاصل نہیں، قانون ایسے عناصر کے خلاف کارروائی کی اجازت دیتا ہے اور آئین میں عدلیہ کے احترام کو غیر معمولی اہمیت حاصل ہے۔

عدالت نے ڈی جی این سی سی آئی اے کو ہدایت کی کہ سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے میں ملوث تمام افراد کی نشاندہی کر کے رپورٹ عدالت میں جمع کرائیں اور آئندہ سماعت پر پیش ہو کر وضاحت دیں کہ سائبر پولیس نے اس حوالے سے کارروائی کیوں نہیں کی، عدالت نے چیئرمین پی ٹی اے کو بھی آئندہ سماعت پر تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔

تحریری حکم میں مزید بتایا گیا کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کو آگاہ کیا کہ حکومت اس قسم کے منفی اقدامات کی حمایت نہیں کرتی۔ درخواست پر مزید کارروائی 15 جنوری کو ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجنگ بندی کے باوجود تین ماہ کے دوران غزہ میں 100 سے زائد بچے شہید ہوگئے، اقوام متحدہ کا خوفناک انکشاف جنگ بندی کے باوجود تین ماہ کے دوران غزہ میں 100 سے زائد بچے شہید ہوگئے، اقوام متحدہ کا خوفناک انکشاف پاکستان کی آبادی کے تناسب سے حج کوٹہ 2 لاکھ 30 ہزار کرنے کے لیے سعودی حکومت سے رابطے جاری، لاہور کو بھی روٹ.

.. ‎قائم مقام صدر سے اطالوی سفیر کی ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال اسلام آباد: جناح گارڈن میں واپڈا اور رہائشیوں کے درمیان کشیدگی اکبر ایس بابر کا محمود اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر بنانے کے فیصلے کو قانونی فورم پر چیلنج کرنے کا اعلان سونے کی قیمت میں آج بھی ہوش ربا اضافہ، قیمتیں تاریخ کی نئی بلندیوں پر پہنچ گئیں TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کے خلاف

پڑھیں:

نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی

راولپنڈی:

ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کی گائنی وارڈ کی نرسری میں زیرِ علاج 23 روزہ نومولود بچی کے دائیں ہاتھ کا انگوٹھا پراسرار طور پر کٹ جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے، جبکہ متاثرہ بچی کے والد نے واقعے پر پولیس کو درخواست دے دی ہے۔

متاثرہ بچی کے والد قیصر محمود نے بتایا کہ وہ ضلع اٹک کے رہائشی اور پیشے کے لحاظ سے کارپینٹر ہیں۔ ان کے مطابق ان کی بیٹی کی پیدائش ہولی فیملی ہسپتال میں ہوئی تھی اور پیدائش کے بعد سے بچی کو نرسری میں رکھا گیا ہے۔

والد کا کہنا ہے کہ جب وہ آج اپنی 23 روزہ بیٹی سے ملنے ہسپتال پہنچے تو دیکھا کہ اس کے دائیں ہاتھ کا انگوٹھا کٹا ہوا تھا۔ انہوں نے فوری طور پر ڈاکٹروں سے اس بارے میں استفسار کیا۔

قیصر محمود کے مطابق ڈاکٹرز نے انہیں بتایا کہ انگوٹھا نرس سے غلطی سے کٹ گیا۔ تاہم ان کے بقول ہسپتال انتظامیہ نے صرف انکوائری کی یقین دہانی کرائی نہ واقعے کی وجہ واضح کی گئی اور نہ ہی اب تک کسی ذمہ دار کے خلاف کارروائی کی گئی۔

متاثرہ والد نے انصاف کے لیے پولیس کو درخواست دے دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ درخواست موصول ہونے کے بعد ابتدائی چھان بین مکمل کر لی گئی ہے اور قانون کے مطابق کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب اس سنگین واقعے پر ہولی فیملی ہسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا کے ایران پر مسلسل 13ویں شب بھی حملے، ٹرمپ نے مزید بڑی کارروائی کا عندیہ دے دیا، تہران کا سخت ردعمل
  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل