اپنے بیان میں ایم ڈبلیو ایم نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ لسبیلہ کے ضلعی افسران کے جانبدارانہ رویہ اور غیر قانونی اقدامات کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی بلوچستان دفعہ 144 کے باوجود تکفیری تنظیم کی ریلی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لسبیلہ کے ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں ایم ڈبلیو ایم نے کہا ہے کہ ضلع لسبیلہ میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اختیار کیے گئے امتیازی، غیرقانونی اور آئین سے متصادم اقدامات پر اہل تشیع میں شدید تشویش، اضطراب اور غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ صوبہ بلوچستان میں دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایک کالعدم جماعت کو ریلی نکالنے کی اجازت دینا، جبکہ محب وطن، پرامن اور قانون پسند شیعیان علیؑ کی 13 رجب المرجب کے موقع پر منعقد ہونے والی مذہبی ریلی کو بلاجواز روک دینا، کھلا تضاد اور دوہرا معیار ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ مجلس وحدت مسلمین جنوبی بلوچستان اس اقدام کو آئین پاکستان کے آرٹیکل 16 (حق اجتماع) اور آرٹیکل 20 (مذہبی آزادی)، دفعہ 144 اور دیگر متعلقہ قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیتی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا یہ طرز عمل نہ صرف ریاستی رٹ کو کمزور کرتا ہے، بلکہ قانون کی بالادستی، انتظامی غیرجانبداری اور مساوی شہری حقوق پر بھی سنگین سوالات کھڑا کرتا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین حکومت بلوچستان سے پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ اس نہایت سنگین اور حساس معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے اور ضلع لسبیلہ کے ذمہ دار افسران کے خلاف بلاامتیاز قانونی و انتظامی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ مستقبل میں ایسے غیرآئینی اقدامات کا راستہ روکا جا سکے۔ مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں نے واضح طور پر خبردار کیا ہے کہ اگر اس امتیازی اور غیرقانونی رویے کا فوری اور مؤثر سدباب نہ کیا گیا، تو اہل تشیع میں شدید بے چینی اور اضطراب پیدا ہوگا، جس کی تمام تر ذمہ داری ضلعی انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ضلعی انتظامیہ

پڑھیں:

پی ڈی ایم اے کا دورہ : انتظامیہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے، خواجہ سلمان رفیق

سٹی 42: خواجہ سلمان رفیق  نے  پی ڈی ایم اے ہیڈ آفس میں صوبائی ایمرجنسی سنٹرکا دورہ کیا۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عمر عباس میلہ نے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ بارےآگاہ کیا۔
خواجہ سلمان رفیق نے کہا پنجاب کو سیلاب سے محفوظ بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں،انتظامیہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔
چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ  خواجہ سلمان رفیق نے کہا ریسکیو کو جدید آلات سے آراستہ کر دیا ہے، پری ڈیزاسٹر اور پوسٹ ڈیزاسٹر میکانزم کو مؤثر بنایا جا رہا ہے،۔
اقدامات سیلاب اور آبی خطرات سے بچاؤ کیلئےموثر ثابت ہوں گےگزشتہ سال کی نسبت پی ڈی ایم اے کی رواں سال تیاریاں بہتر ہیں۔
عمر عباس میلہ نے بتایا کہ مون سون سیزن و دریاؤں میں پانی کے بہاؤ کو مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے۔
 

آئی جی پنجاب نے27افسران کے تقرروتبادلے کر دیے

متعلقہ مضامین

  • پی ڈی ایم اے کا دورہ : انتظامیہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے، خواجہ سلمان رفیق
  • کراچی سمیت ملک کے جنوبی اور وسطی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا خدشہ
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈ سے تباہی، 28 افراد جاں بحق، 47 گھر متاثر
  • کراچی: اورنگی ٹاؤن میں خاتون سے نازیبا حرکت کرنیوالے لڑکے کا صاف اور قابلِ شناخت چہرا سامنے آ گیا
  • میٹھے پر سجاوٹ کیلئے چیونٹیوں کا استعمال ریسٹورنٹ مالک کو مہنگا پڑگیا
  • خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی، عالمی منڈی میں تشویش کی لہر
  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم