وزیراعلیٰ پنجاب کا راولپنڈی میں سگ گزیدگی کے واقعات کا نوٹس
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2026 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب کا راولپنڈی میں سگ گزیدگی کے واقعات کا نوٹس
لاہور:(نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے راولپنڈی میں بڑھتے ہوئے کتوں کے کاٹنے کے واقعات کی خبروں کا نوٹس لے لیا۔ وزیراعلیٰ نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے اور غفلت برتنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیا ہے۔
مریم نواز شریف نے ہدایت کی ہے کہ راولپنڈی کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں کتے کے کاٹنے والی ویکسین کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے شہریوں کی حفاظت کو سب سے مقدم اور حکومت کی ذمہ داری قرار دیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاروزانہ تعین ; سینٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
سٹی 42: سینیٹر کامران مرتضیٰ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ تعین کے مجوزہ فیصلے پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا۔
توجہ دلاؤ نوٹس میں وفاقی حکومت کے پندرہ روزہ نظام کے بجائے روزانہ قیمتوں کے تعین کے مجوزہ فیصلے پر وضاحت طلب کی گئی۔سینیٹر کامران مرتضیٰ نے روزانہ قیمتوں کے تعین کے ممکنہ مہنگائی پر اثرات پر تشویش کا اظہار کیا۔
نوٹس متن کے مطابق مجوزہ نظام سے ٹرانسپورٹ اخراجات اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے،توجہ دلاؤ نوٹس میں کاروباری سرگرمیوں اور عوامی زندگی کے اخراجات پر ممکنہ اثرات سے متعلق سوالات اٹھائے گئے۔سینیٹر کامران مرتضیٰ نے حکومت سے مجوزہ پالیسی کی وجوہات اور نفاذ کے طریقہ کار کی تفصیلات طلب کر لیں۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
نوٹس میں صارفین کو قیمتوں کے غیر معمولی اتار چڑھاؤ سے تحفظ دینے کے لیے مجوزہ اقدامات سے بھی آگاہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔سینیٹر کامران مرتضیٰ نے حکومت سے عوام کو ممکنہ منفی اثرات سے بچانے کے لیے حفاظتی اقدامات کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کرنے کا مطالبہ کیا.