اسلام آباد: جوڈیشل کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ کے 6 ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی منظوری دے دی ہے، جبکہ 4 ججز کی مدت میں 6 ماہ کی توسیع کی گئی ہے۔

اجلاس کی صدارت چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے کی، جس میں جوڈیشل کمیشن کے موجودہ ارکان نے متفقہ طور پر یہ فیصلے کیے۔

ذرائع کے مطابق مستقل کیے جانے والے ججز میں ایڈیشنل جج جسٹس صادق علی، ایڈیشنل جج جسٹس مدثر امیر، ایڈیشنل جج جسٹس محمد طارق آفریدی، ایڈیشنل جج جسٹس عبدالفیاض، ایڈیشنل جج جسٹس اصلاح الدین اور ایڈیشنل جج جسٹس قاضی جواد احسان اللہ شامل ہیں۔

اسی طرح ایڈیشنل ججز جسٹس انعام اللہ خان، جسٹس فرح جمشید، جسٹس ثابت اللہ اور جسٹس اورنگزیب کی مدت میں 6 ماہ کی توسیع کی گئی ہے۔ اس دوران جسٹس محمد طارق آفریدی، جسٹس عبدالفیاض اور جسٹس فرح جمشید کی مستقل ہونے کی درخواست پر بھی غور کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ اس اجلاس میں پی ٹی آئی کے ارکان بیرسٹر علی ظفر اور بیرسٹر گوہر شریک نہیں ہوئے، جبکہ خیبرپختونخوا کے وزیر قانون آفتاب عالم آفریدی بھی اجلاس میں موجود نہیں تھے۔ یہ فیصلہ پشاور ہائیکورٹ کی مستقل قوت عدلیہ کو مستحکم کرنے کے لیے اہم اقدام سمجھا جا رہا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل ایڈیشنل جج جسٹس

پڑھیں:

ٹرمپ کی خام خیالی تھی وہ ہمیں مذاکرات میں لگاکر حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے، ایرانی سفیر

 ایرانی سفیر رضا امیری مقدم(فائل فوٹو)۔ 

پاکستان میں متعین ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا کہ ٹرمپ کی خام خیالی تھی کہ وہ ہمیں مذاکرات میں مشغول کرکے حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے۔ 

ایرانی سفیر نے کہا کہ میناب میں اسکول اور عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، امریکا اور اسرائیل کو 40 روزہ جنگ کے بعد شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ 

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے مزید کہا کہ مذاکرات کے حوالے پاکستان ثالث کے طور پر ابھرا، ہم مذاکرات میں اس لیے آئے کہ ہماری نیت ہے، ٹرمپ کہتے ہیں کہ ہمارے پاس ایٹمی ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں۔

ایرانی سفیر نے کہا ہمارے رہبر اعلیٰ نے فتویٰ دیا ہوا ہے کہ ہم ایٹمی ہتھیاروں کو حرام سمجھتے ہیں، مذاکرات کی میز پر امریکی کہتے ہیں آپ یورینیم بھی افزودہ نہیں کرسکتے۔  

رضا امیری مقدم نے کہا کہ ایٹمی ہتھیاروں اور پرامن مقاصد کیلئے یورینیم افزودہ کرنا الگ ہے، امریکا اور مغرب کے سامنے ایران کبھی نہیں جھکے گا۔ 

ایرانی سفیر نے کہا کہ ٹرمپ صبح سے شام تک دیوانوں کی طرح باتیں کرتے رہتے ہیں، ان کی خام خیالی تھی کہ وہ ہمیں مذاکرات میں مشغول کرکے حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ایران کے شہید سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی تدفین مشہد میں ہوگی، تیاریاں شروع
  • کفایت شعاری اقدامات، حکومت نے مارکیٹوں اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار میں توسیع کردی گئی
  • مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری
  • اسلام آباد میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری
  • کفایت شعاری اقدامات میں بڑا ریلیف ؛ مارکیٹوں کے اوقات کار میں توسیع
  • شہید آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین کی تیاریاں، 3 روزہ تقریبات کا اعلان
  • ٹرمپ کی خام خیالی تھی وہ ہمیں مذاکرات میں لگاکر حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے، ایرانی سفیر
  • سپریم کورٹ: اے پی ایس شہداء لواحقین کو پیکیج نہ ملنے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب
  • اے پی ایس شہدا کے لواحقین کو معاوضہ پیکج کی عدم ادائیگی، سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا
  • پاکستان کی لبنان پر اسرائیلی حملوں کی مذمت