جماعت اسلامی نے بلدیاتی اداروں کے قیام سے متعلق صدارتی آرڈیننس عدالت میں چیلنج کردیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2026 GMT
جماعت اسلامی نے اسلام آباد میں بلدیاتی اداروں کے قیام کے لیے جاری کیا گیا صدارتی آرڈیننس کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مستحکم بلدیاتی ادارے اور 18ویں ترمیم
امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ صدارتی آرڈیننس شیڈول کے اعلان کے بعد نافذ کیا گیا، اس لیے اس کی کوئی قانونی بنیاد نہیں بنتی۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کا نیا بلدیاتی نظام، ایک شہر، 3 میئر، کوئی فائدہ ہو گا؟
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ یہ آرڈیننس آئین کی صریح خلاف ورزی ہے، اس بنا پر اسے کالعدم قرار دیا جائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسلام آباد ہائیکورٹ بلدیاتی ادارے جماعت اسلامی صدارتی آرڈیننس نصراللہ رندھاوا.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد ہائیکورٹ بلدیاتی ادارے جماعت اسلامی صدارتی ا رڈیننس نصراللہ رندھاوا جماعت اسلامی
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔