data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: جماعت اسلامی نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی اداروں سے متعلق جاری کیے گئے صدارتی آرڈیننس کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے، اس حوالے سے جماعت اسلامی کی جانب سے باقاعدہ آئینی درخواست دائر کی گئی ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری ہونے کے بعد صدارتی آرڈیننس کا اجرا غیر آئینی اور غیر قانونی ہے کیونکہ انتخابی عمل شروع ہونے کے بعد قوانین میں تبدیلی آئین اور جمہوری اصولوں کے منافی ہے۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ مذکورہ آرڈیننس مکمل طور پر آئین پاکستان کی خلاف ورزی ہے اور اس کے ذریعے عوام کے بنیادی جمہوری حقوق متاثر ہو رہے ہیں۔ پیٹیشن میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ بلدیاتی ادارے عوامی نمائندگی کا بنیادی ستون ہیں اور ان میں کسی بھی قسم کی مداخلت جمہوری نظام کو کمزور کرنے کے مترادف ہے۔

یہ درخواست امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی ہے، جس میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ صدارتی آرڈیننس کو کالعدم قرار دیا جائے اور بلدیاتی نظام کو آئینی تقاضوں کے مطابق بحال رکھا جائے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے منتخب بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات محدود کرنا اور نظام میں اچانک تبدیلیاں لانا آئین کے آرٹیکل 140-A اور دیگر متعلقہ دفعات کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

جماعت اسلامی نے عدالت سے فوری سماعت کی بھی استدعا کی ہے تاکہ بلدیاتی نظام میں پیدا ہونے والے قانونی ابہام اور عوامی سطح پر پھیلنے والی بے چینی کا خاتمہ کیا جا سکے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: صدارتی آرڈیننس جماعت اسلامی اسلام آباد

پڑھیں:

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

 وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نیب مقدمات کی سماعت کا اختیار وفاقی آئینی عدالت کو منتقل، سپریم کورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
  • سپریم کورٹ  نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا
  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی