City 42:
2026-06-02@22:18:48 GMT

شوہر کی دوسری شادی،پہلی بیوی میرج ہال پہنچ گئی،پھر کیا ہوا ؟

اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2026 GMT

(میاں منیب) حافظ آباد میں شوہر دوسری شادی کرنے میرج ہال پہنچا تو پہلی بیوی بھی پہنچ گئی،باراتیوں نے تشدد کرکے کمرے میں بند کر دیا۔
تفسیلات کے مطابق شادی ہال میں جب پہلی بیوی پہنچی تو شوہر کے دوستوں اور عزیز و اقارب نے خاتون پر تشدد کیا، شوہر اور اس کے اہل خانہ نے خاتون کو کمرے میں بند کر دیا۔پولیس اطلاع ملنے پر شادی ہال پہنچ گئی اور وہاں سے خاتون کو رہائی دلوائی، حافظ آباد کی شاکرہ  کی شادی اسد الرحمان سے چند سال قبل ہوئی تھی۔
خاتون نے الزام لگایا ہے کہ میں نے اپنا زیور بیچ کر شوہر کو دبئی بھیجا تھا اور شوہر نے واپسی پر نئی شادی رچا لی ہے۔شاکرہ کا کہنا ہے کہ میری ایک سالہ بیٹی ہے شوہر نے مجھ سے اجازت تک نہیں لی ۔پولیس نے خاتون کو رہا کروا کر کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

 سرکاری محکموں میں پیٹرول و ڈیزل گاڑیوں پر پابندی عائد

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: حافظ آباد شوہر میرج ہال پہلی بیوی پہنچ پہلی بیوی شوہر شوہر پہنچ حافظ آباد شوہر شوہر شوہر

پڑھیں:

وفاقی جماعتوں کے تمام مرکزی قائدین گلگت بلتستان انتخابات میں متحرک

استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی قائدین بھی متحرک ہیں۔ نون لیگ کے قائد میاں نواز شریف بھی گلگت بلتستان پہنچ گئے ہیں۔ یاد رہے کہ گلگت بلتستان کے عام انتخابات کیلئے پولنگ 7 جون کو ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان الیکشن کی تاریخ کے آخری ہفتے میں انتخابی مہم زروں پر پہنچ گئی ہے، وفاقی جماعتوں کے تقریباً تمام مرکزی قائدین گلگت بلتستان پہنچ گئے ہیں اور اپنے اپنے امیدواروں کی انتخابی مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو زرداری نے سکردو میں جلسہ سے خطاب کیا۔ پیپلزپارٹی کے دیگر قائدین قمر زمان کائرہ، ندیم افضل چن، چوہدری منظور پہلے ہی گلگت بلتستان میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔ ادھر وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام، خواجہ سعد رفیق بھی جی بی میں موجود ہیں۔ استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی قائدین بھی متحرک ہیں۔ نون لیگ کے قائد میاں نواز شریف بھی گلگت بلتستان پہنچ گئے ہیں۔ یاد رہے کہ گلگت بلتستان کے عام انتخابات کیلئے پولنگ 7 جون کو ہو گی۔

متعلقہ مضامین

  • پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل
  • وفاقی جماعتوں کے تمام مرکزی قائدین گلگت بلتستان انتخابات میں متحرک
  • فلاحی ریاست کا درس دینے والے غریبوں کے وظیفے پر سیخ پا کیوں؟ سعدیہ جاوید
  • مردان: گھر سے خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں برآمد
  • متوسط اور تنخواہ دار طبقہ پس رہا ہے، حکومت بجٹ میں سہولیات دے، حافظ نعیم الرحمن
  • مومنہ اقبال کے شوہر کون، تفصیلات سامنے آگئیں
  • پنکی کے بعد کراچی سے ایک اور منشیات فروش خاتون گرفتار
  • رکشہ ڈرائیور نے چالان ہونے پر رکشے کو آگ لگا دی
  • میاں بیوی کو تین سالہ بچی سمیت اٹھانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج محفوظ کرنے کی درخواست ، لاہور ہائیکورٹ کی متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت
  • لاہور کی رہائشی خاتون کی منشیات برآمدگی کیس میں ضمانت منظور