وزیراعلیٰ مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی دوسری شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2026 GMT
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے بیٹے جنید صفدر کی دوسری شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے، شادی کارڈ کے مطابق ولیمہ کی تقریب 18 جنوری 2026 کو جاتی امرا میں منعقد ہوگی۔
سابق وزیراعظم نواز شریف بھی دسمبر میں اپنے نواسے جنید صفدر کی شادی کے سلسلے میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ساتھ دبئی روانہ ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے مریم نواز کے صاحبزادے کی شادی کی تیاریوں کی خبریں سامنے آ رہی تھیں۔ جنید صفدر کی ہونے والی اہلیہ شانزے شیخ روحیل اصغر کی پوتی ہیں۔
صنعتوں پر کیپٹو ٹیرف غیر آئینی قرار، سندھ ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ
مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی دوسری شادی کا کارڈ۔۔!! pic.
شیخ روحیل اصغر نے بتایا تھا کہ ان کی پوتی کی شادی 16، 17، 18 جنوری کو ہو گی، شادی عوام قسم کا جلسہ نہیں ہوگی، دلہا، دلہن کی مہندی کی تقریب جاتی امرا میں ہوگی، بارات لیک سٹی میں ہوگی جبکہ ولیمہ بھی جاتی امرا میں ہوگا۔
یاد رہے کہ جنید صفدر کی اس سے قبل شادی معروف کاروباری شخصیت سیف الرحمان کی صاحبزادی سے ہوئی تھی، جو اکتوبر 2023 میں طلاق پر ختم ہوگئی تھی۔
خصوصی ناکہ لگا کر مجھ سے رشوت طلب کی گئی، اسلام آباد پولیس پر فرخ کھوکھر کے سنگین الزامات
مزید :
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: جنید صفدر کی مریم نواز کے شادی کا
پڑھیں:
سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
لندن، لاہور (نمائندہ خصوصی، خصوصی نامہ نگار) سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کے بیٹے انس سرور برطانیہ کے نئے وزیر تجارت مقرر ہوگئے۔ برطانوی وزیر اعظم اینڈی برنہم نے انس سرور کو وزیر تجارت مقرر کر دیا ہے۔ وہ اپنی نئی تقرری کے بعد ہاؤس آف لارڈ کے ممبر بھی بن جائیں گے۔ انس سرور کو برطانیہ کے تینوں ہاؤسز کا ممبر بننے کا منفرد اعزاز بھی حاصل ہو گیا ہے، وہ اس سے پہلے برطانوی سیاست میں مختلف اہم ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔ برطانیہ بھر میں پاکستانیوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔