وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ارفع کریم کی 14ویں برسی پر خراجِ تحسین
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2026 GMT
مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا کہ نو سال کی عمر میں دنیا کی سب سے کم عمر مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل بننے والی ارفع کریم پنجاب کی ہر بیٹی کے لیے ایک مثال ہیں، پاکستان کی ہونہار اور ذہین ترین بیٹی ارفع کریم کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ارفع کریم نے مائیکروسافٹ سرٹیفکیشن سے اپنے سفر کا آغاز کیا جسے ہم مزید عروج تک لے کر جائیں گے، انہوں نے ارفع کریم کو پاکستان کی قابلِ فخر اور باعثِ ناز بیٹی قرار دیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ پنجاب کے بیٹوں اور بیٹیوں کو آئی ٹی کے میدان میں مزید مواقع فراہم کرنے کے لیے نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ بھی لانچ کیا گیا ہے.
مزید برآں مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف آئی ٹی سٹی میں بہترین غیر ملکی اداروں کے کیمپس بھی قائم کیے جا رہے ہیں .تاکہ نوجوانوں کو عالمی معیار کی آئی ٹی تعلیم اور مواقع فراہم کیے جا سکیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔