خیبر پختونخوا، رمضان میں آٹے کا بحران شدت اختیار کرنے کا خدشہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2026 GMT
صوبائی چیئرمین پاکستان فلور ملز ایوسی ایشن نعیم بٹ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب نے گزشتہ سال اگست سے غیر قانونی طور پر گندم اور آٹے کی ترسیل پر پابندی عائد کر رکھی ہے جس کی وجہ سے خیبر پختونخوا میں آٹے اور گندم کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اسلام ٹائمز۔ فلور ملز مالکان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر پنجاب نے خیبر پختونخوا کو گندم اور آٹے کی ترسیل پر پابندی ختم نہ کی تو رمضان المبارک میں آٹے بحران شدت اختیار کر سکتا ہے اور آٹے کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔ صوبائی چیئرمین پاکستان فلور ملز ایوسی ایشن نعیم بٹ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب نے گزشتہ سال اگست سے غیر قانونی طور پر گندم اور آٹے کی ترسیل پر پابندی عائد کر رکھی ہے جس کی وجہ سے خیبر پختونخوا میں آٹے اور گندم کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اس وقت 20 کلو تھیلے کی قیمت 3 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگر پنجاب نے فوری پابندی ختم نہ کی تو رمضان المبارک میں آٹے اور گندم کی قیمتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ رمضان المبارک تک آٹے کا تھیلا 4ہزار روپے تک پہنچنے کا امکان ہے، پنجاب پاکستان کی 75 فیصد گندم پیدا کرتا ہے۔
نعیم بٹ نے الزام لگایا کہ پنجاب سے آنے والے آٹے اور گندم کے لیے چیک پوسٹیں قائم کی ہوئی ہیں، پنجاب کی چیک پوسٹوں پر گاڑیوں سے بھتہ لیا جاتا ہے، جس کی وجہ سے خیبر پختونخوا میں آٹے کا 20 کلو تھیلا 3000 روپے کا فروخت ہو رہا ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم، وزراء اعلیٰ پنجاب اور خیبر پختونخوا سے مطالبہ کیا کہ خیبر پختونخوا پر گندم اور آٹے کی ترسیل پر پابندی کا نوٹس لیا جائے اور فوری پابندی ختم کی جائے، پابندیاں لگا کر عوام کا معاشی قتل کیا جا رہا ہے۔ صوبائی چیئرمین پاکستان فلور ملز ایوسی ایشن کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے محکمہ خوراک نے بھی ابھی تک گندم ریلیز نہیں کی، گندم نہ ملنے کی وجہ سے خیبر پختونخوا کی فلور ملز بند ہو رہی ہیں اور اس سے وابستہ مزدور بے روزگار ہو رہے ہیں، اگر بروقت پابندی نہ اٹھائی گئی تو خیبر پختونخوا میں آٹے کی قلت شدت اختیار کر سکتی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گندم اور آٹے کی ترسیل پر پابندی کی وجہ سے خیبر پختونخوا خیبر پختونخوا میں آٹے کی قیمتوں میں آٹے اور گندم اضافہ ہو فلور ملز رہا ہے
پڑھیں:
مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
نیویارک:اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال تیزی سے قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور پورا خطہ ایک ایسے خطرناک موڑ پر پہنچ چکا ہے جس کے نتائج ناقابلِ تصور ہو سکتے ہیں۔
سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انتونیو گوتریس نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ ناقابلِ تصور تباہی کے کنارے پر کھڑا ہے اور خطہ مسلسل وسیع ہوتے ہوئے تصادم کے دائرے میں کھنچتا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صورتحال قابو سے باہر ہو رہی ہے ایک بحران دوسرے بحران کو جنم دے رہا ہے جبکہ ہر روز نئی کشیدگی مزید خطرناک حالات پیدا کر رہی ہے۔
اقوامِ متحدہ کے سربراہ کے مطابق جیسے جیسے تنازع پھیل رہا ہے ویسے ویسے سیاسی مقاصد پس منظر میں چلے جا رہے ہیں اور تصادم خود ہی ایک مستقل بحران کی شکل اختیار کرتا جا رہا ہے۔
انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ مزید کشیدگی کو روکنے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں کیونکہ موجودہ حالات نہ صرف مشرقِ وسطیٰ بلکہ عالمی امن کے لیے بھی سنگین خطرہ بن سکتے ہیں۔