پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات سے متعلق یقین دہانیوں پر عمل نہیں کررہی، الیکشن کمیشن
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2026 GMT
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق پنجاب حکومت کی ٹائم لائن اور یقین دہانیوں پر عمل نہ کرنے پر نوٹس لے لیا ہے۔
ای سی پی نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق سیکریٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب کو مراسلہ لکھ دیا ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات سےمتعلق یقین دہانیوں اورٹائم لائن پرعمل نہیں کررہی، صوبے میں بلدیاتی انتخابات پہلے ہی تاخیر کا شکار ہیں۔
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کے معاملے پر سماعت کا فیصلہ کیا ہے، جلد پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے سے متعلق کیس سماعت کےلیے مقرر کرے گا، جس کی تاریخ کے حوالے سے آگاہی دی جائے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بلدیاتی انتخابات سے
پڑھیں:
سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
بابر شہزاد ترک :اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دفتری نظم و ضبط سے متعلق نیا سرکلر جاری کرتے ہوئے تمام افسران اور اہلکاروں کو مقررہ دفتری اوقات کی سختی سے پابندی کرنے کی ہدایت کر دی ۔
سرکلر کے مطابق صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کے اوقاتِ کار پر عمل درآمد لازم ہوگا۔
سرکلرکے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےبائیومیٹرک حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے جبکہ افسران و اہلکاروں کو لاؤنج سوٹ یا شلوار قمیض کے ساتھ ویسٹ کوٹ پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سرکلرکے مطابق دفتری راہداریوں میں شور اور بلند آواز میں گفتگو سے گریز کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات پر عملدرآمد کیلئے باضابطہ سرکلر جاری کر دیاہے۔