data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260114-08-23
اسلام آباد(نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی نے اسلام آباد کے بلدیاتی آرڈیننس کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔ امیر جماعت اسلامی اسلام آباد انجینئر نصراللہ رندھاوا نے کہاہے کہ اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن ملتوی کیے گئے تو بھرپور احتجاج کریں گے، آرڈیننس بدنیتی پر مبنی ہے اسے یکسر مسترد کرتے ہیں ، جماعت اسلامی کے کئی بلدیاتی امیدوار بلامقابلہ بھی جیت گئے ہیں حکومت نے ہار دیکھتے ہوئے بدنیتی پر مبنی آرڈیننس جاری کیا ہے۔ ان خیالات کااظہار امیر جماعت اسلامی اسلام آباد انجینئر نصراللہ رندھاوا نے پبلک ایڈ کمیٹی کے چیئرمین عامر نواز کے ساتھ جماعت اسلامی اسلام آباد کے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ امیر جماعت اسلامی اسلام آباد انجینئر نصراللہ رندھاوا نے کہاکہ بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنا اسلام آباد کے شہریوں کے ساتھ دشمنی ہے۔ کل آرڈیننس پبلک کیا گیا ہے جس کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بے یقینی کی فضا پیدا کردی گئی ہے۔ اسلام آباد کے شہریوں کے جمہوری سیاسی حقوق کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے، جون 2021سے اسلام آباد میں بلدیات انتخابات نہیں ہوئے۔ الیکشن کا شیڈول بھی جاری ہوا ہے۔ پہلے 50یونین کونسل تھے اس کو 100کیا گیا اور الیکشن ملتوی ہوئے اس کے بعد دوبارہ یونین کونسل کی تعداد میں اضافہ کیا گیا اورپھر الیکشن ملتوی کرائے گئے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات نہیں کرائے ۔ 2024میں یونین کونسل کی تعداد 125کردی گئے مگر الیکشن نہیں کرائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ نئے آرڈیننس کے بعد ایم سی آئی کو ختم کردیا گیا ہے ، بتایا جائے کہ وہ کون سے حالات ہیں کہ الیکشن کا شیڈول جاری ہوچکا ہے اور صدر بلدیاتی نظام کو ختم کرکے دوسرا نظام لارہے ہیں۔ آرڈیننس کو فوری طور پر نافذ بھی کردیا گیا ہے۔ یہ آرڈیننس بدنیتی پر مبنی ہے یہ ساری سازش بلدیاتی شیڈول کو سبوتاژ کرنے کے لیے ہے۔ اس بدنیتی کی وجہ یہ ہے کہ ان کو اپنی ہار نظر آرہی تھی جس کی وجہ سے وہ الیکشن سے بھاگ گئے ہیں جماعت اسلامی کے کئی بلدیاتی امید وار بلامقابلہ بھی جیت چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اسلام آباد کے عوام کے حقوق پر اس آرڈیننس کی بنیاد پر ڈاکا ڈالے گا اورالیکشن ملتوی کردے گا۔ الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد حلقہ بندیوں میں تبدیلی نہیں ہوسکتی ہے۔ اسلام آباد میں ایم سی آئی کو ختم کر دیا گیا ہے اور ٹاؤن کارپوریشن بنادی گئیں ہیں۔ اس کے بعد پورے اسلام آباد کا اونر کون ہوگا۔ حکومت میئر کو جو حکم دے گی وہ کام ہوگا۔ ایڈمنسٹریٹر کو ٹیکس لگانے کا اختیار دے دیا ہے یہ اختیار عوامی نمائندوں کے پاس ہونا چاہیے۔ 15 فروری کو الیکشن شیڈول ہیں اس دوران آرڈیننس جاری کرنا عوام کے حقوق دبانے کے مترادف ہے ہم اس آرڈیننس کو مسترد کرتے ہیں یہ موجودہ الیکشن کو ملتوی کرنا چاہتے ہیں۔ اسلام آباد کے عوام کا استحقاق کو مجروح کیا جارہاہے۔ نصراللہ رندھاوا نے کہا کہ ٹاؤن کی طاقت بہت کم ہوتی ہے میٹروپولیٹن کی طاقت زیادہ ہوتی ہے۔ اسلام آباد پاکستان کا چہرہ ہے اس کے ساتھ زیادتی نہ کریں۔ورنہ اسلام آباد کے شہری آپ کا سخت احتساب کریں گے۔ اس آرڈیننس کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل دائر کریں گے۔ الیکشن کمیشن شیڈول کے مطابق الیکشن کرائے اور الیکشن کو ملتوی نہ کیا جائے۔الیکشن ملتوی کیے گئے تو اسلام آباد میں بھر پور احتجاج کریں گے اور دھرنا بھی دیں گے۔

سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی اسلام ا باد نصراللہ رندھاوا نے اسلام ا باد میں اسلام ا باد کے الیکشن ملتوی بلدیاتی ا ا رڈیننس کریں گے گیا ہے کے بعد

پڑھیں:

ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا

ارب پتی ٹیکنالوجی کاروباری شخصیت ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ ان کا مصنوعی ذہانت پر مبنی پلیٹ فارم گروک امیجن (Grok Imagine) رواں سال کے اختتام سے پہلے قدیم یونانی رزمیہ شاہکار اوڈیسی پر مبنی ایک مکمل فلم تیار کرے گا۔ مسک کا کہنا ہے کہ یہ فلم شاعر ہومر کی اصل تخلیق کے مطابق ہوگی اور تاریخی اعتبار سے بھی زیادہ درست انداز میں پیش کی جائے گی۔

ایلون مسک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ اے آئی کے ذریعے بنائی جانے والی یہ فلم ہومر کے اصل فن اور کہانی کی حقیقی روح کی عکاسی کرے گی۔ انہوں نے اس اعلان کے ساتھ تقریباً تین منٹ طویل ایک اے آئی ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں اوڈیسیئس اور کلیپسو کے درمیان ایک منظر دکھایا گیا ہے۔

Before this year ends, Grok Imagine will make a full-length movie of The Odyssey that is historically accurate and true to the art of Homer https://t.co/bVHzUmY9WN

— Elon Musk (@elonmusk) July 22, 2026

اس سے قبل بھی ایلون مسک نے ایک صارف کی اس تجویز کی حمایت کی تھی کہ ہدایت کار میل گبسن تقریباً 100 ملین ڈالر کی لاگت سے اوڈیسی پر ایسی فلم بنائیں جس میں تاریخی طور پر درست جہاز، ہتھیار، زرہیں، کردار اور ہومر کی اصل نظم کے مکالمے شامل ہوں۔ اس تجویز پر مسک نے مختصر جواب دیتے ہوئے کہا تھا، ’میں تیار ہوں۔‘

دوسری جانب ایلون مسک حالیہ دنوں میں برطانوی نژاد امریکی فلم ساز کرسٹوفر نولن کی فلم اوڈیسی پر بھی سخت تنقید کرتے رہے ہیں۔ ان کا الزام ہے کہ نولن نے ایوارڈز حاصل کرنے کی غرض سے اصل داستان میں تبدیلیاں کیں۔ انہوں نے فلم کی کاسٹنگ پر بھی اعتراض اٹھایا، خاص طور پر اداکارہ لوپیٹا نیونگو کو ہیلن آف ٹرائے کے کردار میں لینے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا، جبکہ ایک موقع پر نولن کو ’نسل پرستانہ رویہ رکھنے والا‘ فلم ساز بھی قرار دیا۔

تاہم ایلون مسک کی تنقید کے باوجود کرسٹوفر نولن کی اوڈیسی نے باکس آفس پر شاندار آغاز کیا ہے۔ باکس آفس رپورٹس کے مطابق فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں دنیا بھر سے 264.06 ملین ڈالر سے زائد کا بزنس کیا، جس کے بعد اسے رواں برس کی نمایاں کامیاب فلموں میں شمار کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مسجد اقصیٰ کی حیثیت تبدیل کرنے کی ہر کوشش مسترد، 8 اسلامی ممالک کا اسرائیل کو فوری انتباہ
  • فلک جاوید اور صنم جاوید کےخلاف ٹویٹ کیس کی سماعت ملتوی
  • خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان 
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن