کراچی: گلشنِ معمار میں 17 سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والے بااثر شخص شہائی سردار کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشنِ معمار میں 17 سالہ لڑکی سے زیادتی کے معاملے پر پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس حکام نے بتایا گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے کا مقدمہ درج کرنے کے بعد چھاپہ مار کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں مرکزی ملزم شہائی سردار کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی اور پوچھ گچھ کے لیے تفتیشی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کو خاتون پولیس اہلکاروں کی سخت نگرانی میں میڈیکل چیک اپ کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے، میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں کیس کی مزید دفعات اور تفتیش کو آگے بڑھایا جائے گا۔ابتدائی تحقیقات اور متاثرہ لڑکی کے بیان کے مطابق واقعے میں دو ملزمان ملوث تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے دیگر مفرور ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے پولیس کی ٹیمیں چھاپے مار رہی ہیں، جلد ہی تمام ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

یاد رہے کہ گلشنِ معمار میں 17 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر اغوا کے بعد جنگل نما جگہ پر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔اہلخانہ نے الزام عائد کیا تھا کہ پولیس نے پہلے مقدمہ درج کرنے سے انکار کیا تاہم میڈیا پر خبر آنے اور اعلیٰ حکام کی مداخلت کے بعد پولیس متحرک ہوگئی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: معمار میں 17 سالہ لڑکی

پڑھیں:

کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم

پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔ پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ فیصلے کے مطابق نیب خیبر پختونخوا اپر کوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔ احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا