بڑھتے ہوئے مظاہروں کی شدت اور امریکی حملوں کی دھمکیوں کے دوران ایران نے ملک بھر میں ایلون مسک کی انٹرنیٹ کمپنی اسپیس ایکس کے خلاف سخت کاروائی کی ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق سیکیورٹی اداروں اور سائبر کرائم نے ملک بھر میں امریکی کمپنی اسٹار لنک (Starlink) کی سیٹلائیٹ انٹرنیٹ ڈیوائسز بڑی تعداد میں ضبط کرلی ہیں۔

اسٹار لنک ڈیوائسز خصوصی طور پر سیٹلائیٹ براڈ بینڈ کنکشن فراہم کرتی ہیں جو روایتی انٹرنیٹ نیٹ ورک سے بالکل مختلف ہوتی ہیں اور حکومت کی سخت انٹرنیٹ بندش کے باوجود معلومات تک رسائی ممکن بناتی ہیں۔

ایران میں جب مظاہروں نے شدت اختیار کی تو حکومت نے انٹرنیٹ کی بندش کرتے ہوئے بتایا تھا کہ بیرون ملک سے دہشت گردی کی کارروائیوں کے احکامات مل رہے تھے جس پر یہ اقدام ناگزیر تھا۔

جب ایران میں کئی روز تک انٹرنیٹ بند رہیں تو ایلون مسک نے اپنی کمپنی اسٹار لنک کے سٹیلائٹس کی مدد سے براہ راست انٹرنیٹ کی فراہمی مبینہ طور پر مفت شروع کی تاکہ مظاہروں کو ہوا ملے۔  

جس پر ایران کی ایجنسیز فعال ہوئیں اور اسٹار لنک سے جڑے آلات کے خلاف گھر گھر چھاپے مارے گئے اور ڈیوائسز کو ضطب کرلیا گیا۔

ان کارروائیوں میں نہ صرف اسٹار لنک ٹرمینلز بلکہ دوسرے سیٹلائیٹ ڈشز اور مواصلاتی آلات کو بھی ضبط کیا گیا جو حکومت کے نزدیک غیر قانونی شمار کیے جاتے ہیں۔

ایرانی حکومت کا کہنا ہے کہ اسٹار لنک جیسے آلات انسدادِ شورش اور معلوماتی جنگ کے لیے استعمال ہو رہے تھے۔

یاد رہے کہ ایران میں اسٹار لنک کی سروس غیر قانونی ہے اور اسے ملک میں لانا، استعمال کرنا یا بیچنا پہلے ہی ممنوع قرار دیا جا چکا تھا۔

جس کی خلاف ورزی پر سخت سزائیں تجویز کی گئی ہیں حتیٰ کہ کچھ رپورٹس میں اس کی حد قید یا جاسوسی الزامات تک بتائی گئی ہیں۔

 

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اسٹار لنک

پڑھیں:

آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع

ویب ڈیسک : آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے شہر میرپور اور اس کےگردونواح میں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسزبحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

اس حوالے کچھ دیر قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ اطلاعات ہیں کہ میرپور آزاد کشمیرمیں انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطہ جلد بحال کردیا جائےگا۔

I’m grateful to the AJK PPP for their efforts & the election commission of AJK for their intervention. I’m hearing internet and digital connectivity will be restored in Mirpur AJK soon. I’m hopeful our requests for Muzaffrabad and other areas are also accepted as soon as…

— Bilawal Bhutto Zardari (@BBhuttoZardari) July 23, 2026

ان کا کہنا تھا کہ امید ہے مظفرآباد اور دیگرعلاقوں کے حوالے سے ہماری درخواستیں بھی جلد منظور کرلی جائیں گی۔ 

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

واضح  رہے میرپور آزادکشمیر میں گزشتہ 45 دن سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔ 

Ansa Awais Content Writer

متعلقہ مضامین

  • جرمنی کا بڑا فیصلہ، بحیرۂ احمر سے دو جنگی بحری جہاز واپس بلانے کا اعلان
  • حکومت کا بڑا ریلیف، الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی اور بلاسود قرض کا اعلان
  • مانچسٹر، پاکستانی قونصل خانہ کے اوقات میں اضافہ
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع