data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ڈھاکا: بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے فنانس کمیٹی کے سربراہ نجم الحسین نے کہا ہے کہ بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت نہ کرنے کی صورت میں بورڈ کو کسی قسم کا مالی نقصان نہیں ہوگا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نجم الحسین کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ میں شرکت کے باوجود کرکٹ بورڈ کو براہِ راست کوئی مالی فائدہ نہیں ملتا، اس لیے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت نہ کرنے سے بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کو کوئی نقصان نہیں ہوگا، اس فیصلے سے کھلاڑیوں کو نقصان ہوگا کیونکہ انہیں میچ فیس کی مد میں رقم نہیں ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ میں شرکت نہ کرنے کی صورت میں کھلاڑیوں کا مالی ازالہ نہیں کیا جائے گا، خراب کارکردگی کے باوجود بورڈ کھلاڑیوں پر کروڑوں ٹکہ خرچ کرتا ہے اور ہم نے کبھی کھلاڑیوں سے یہ نہیں کہا کہ وہ رقم واپس کریں، جب بورڈ ہی نہ ہوگا تو کھلاڑی کیسے رہ سکیں گے۔

نجم الحسین نے مزید کہا کہ 2027 تک بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کی آمدن متاثر نہیں ہوگی کیونکہ اس حوالے سے فیصلہ 2022 میں آئی سی سی فنانس کمیٹی میں ہو چکا ہے، مستقبل کے ورلڈکپس، دوطرفہ سیریز اور دیگر بین الاقوامی ایونٹس میں یہ معاملہ اہمیت اختیار کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک اہم سوال ہے کہ مستقبل میں ٹیمیں فیوچر ٹور پروگرام (ایف ٹی پی) کے تحت بنگلا دیش کا دورہ کریں گی یا نہیں۔

واضح رہے کہ بنگلا دیش کے فاسٹ بولر مستقیض الرحمان کو ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے بعد آئی پی ایل ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) نے ریلیز کر دیا تھا۔ اس واقعے کے بعد بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچز بھارت سے کسی اور ملک منتقل کیے جائیں، جبکہ ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ورلڈکپ میں شرکت نہ کرنے بنگلا دیش کرکٹ بورڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کہا کہ

پڑھیں:

مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا

مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز  بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔ 

بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور  وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی