data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ میں شامل ٹیم ملتان کی نیلامی کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے اس حوالے سے باقاعدہ اشتہار بھی جاری کیا گیا ہے، جس میں دلچسپی رکھنے والے سرمایہ کاروں اور کاروباری گروپس کو نیلامی کے عمل میں حصہ لینے کی دعوت دی گئی ہے۔

پی سی بی کے مطابق ٹیم ملتان خریدنے کے خواہشمند فریقین 30 جنوری تک اپنی مالی بولیاں جمع کرا سکتے ہیں۔ اس کے بعد اسی روز جمع کرائی گئی بولیوں کی تکنیکی جانچ پڑتال مکمل کی جائے گی، جس کے بعد حتمی بڈرز کی فہرست جاری کی جائے گی۔ بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ شفاف اور مسابقتی نیلامی کے ذریعے ٹیم کی فروخت کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ لیگ کی مالی قدر میں مزید اضافہ ہو سکے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کو ٹیم ملتان کی فروخت سے بھی غیر معمولی آمدن کی توقع ہے، جیسا کہ حال ہی میں دیگر ٹیموں کی نیلامی کے دوران دیکھنے میں آیا۔ پی ایس ایل کی ٹیم حیدرآباد ایک ارب 75 کروڑ روپے میں فروخت ہوئی تھی جب کہ سیالکوٹ کی ٹیم ایک ارب 50 کروڑ روپے میں نیلام کی گئی، جس نے لیگ کی مجموعی ویلیو کو نئی بلندیوں تک پہنچا دیا۔

ابتدائی طور پر پی سی بی نے اعلان کیا تھا کہ وہ ملتان سلطانز کو خود چلائے گا، تاہم سرمایہ کاروں کی جانب سے غیر معمولی دلچسپی سامنے آنے کے بعد بورڈ نے پالیسی میں تبدیلی کرتے ہوئے اس ٹیم کو بھی نیلام کرنے کا فیصلہ کیا۔ کرکٹ حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ لیگ کو مزید مضبوط اور خودمختار بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

ماہرین کے مطابق پی ایس ایل کی بڑھتی ہوئی مقبولیت، نشریاتی حقوق، اسپانسرشپ اور اسٹیڈیم میں شائقین کی دلچسپی نے لیگ کو خطے کی ایک بڑی کرکٹ پراپرٹی بنا دیا ہے، جس کے باعث سرمایہ کار اب اسے طویل المدتی کاروباری موقع کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ پی سی بی کا مؤقف ہے کہ نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم ملکی کرکٹ کے ڈھانچے، نچلی سطح پر ٹیلنٹ کی ترقی اور انفر ااسٹرکچر پر خرچ کی جائے گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ٹیم ملتان کے مطابق پی سی بی

پڑھیں:

فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا

فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کے اختتام پر شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں عالمی فٹبال کے کئی نامور ستاروں کو پورے ایونٹ میں بہترین کھیل کی بنیاد پر شامل کیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق منتخب ٹیم میں ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی، فرانس کے کپتان کیلیان ایمباپے اور ناروے کے اسٹار اسٹرائیکر ایرلنگ ہالینڈ کو فرنٹ لائن کا حصہ بنایا گیا ہے۔

مڈفیلڈ میں ورلڈ کپ کے گولڈن بال کے فاتح اور اسپین کے کپتان روڈری ، انگلینڈ کے جوڈ بیلنگھم اور فرانس کے مائیکل اولیسے کو جگہ دی گئی ہے، جنہوں نے پورے ٹورنامنٹ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

دفاعی لائن میں کیپ وردے کے گول کیپر ووزینیا کو منتخب کیا گیا ہے، جبکہ اسپین کے عالمی چیمپئن مارک کوکوریلا اور پیڈرو پورو ، فرانس کے ڈایو اوپامیکانو اور ارجنٹائن کے لیساندرو مارٹینیز بھی دفاع کا حصہ ہیں۔

فیفا کے مطابق ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا انتخاب کھلاڑیوں کی مجموعی کارکردگی، ٹیم پر اثراندازی اور پورے ایونٹ کے دوران مستقل بہترین کھیل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

دوسری جانب فیفا نے ورلڈ کپ کے اختتام پر نئی عالمی رینکنگ بھی جاری کر دی ہے۔ نئی عالمی چیمپئن اسپین ایک درجہ ترقی کے بعد دنیا کی نمبر ایک ٹیم بن گئی، جبکہ رنر اپ ارجنٹائن ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلی گئی۔

رینکنگ میں فرانس تیسرے اور انگلینڈ چوتھے نمبر پر برقرار ہیں، جبکہ برازیل اور مراکش ایک، ایک درجہ ترقی کے ساتھ بالترتیب پانچویں اور چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

ادھر کرسٹیانو رونالڈو کی پرتگال دو درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر آ گئی، جبکہ میزبان میکسیکو نے ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی کی بدولت چار درجے ترقی کرکے ٹاپ ٹین میں جگہ بنا لی۔

ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی ناروے کی ٹیم نے بھی نمایاں پیش رفت کرتے ہوئے 12 درجے ترقی کی اور عالمی رینکنگ میں 19ویں پوزیشن حاصل کر لی۔

متعلقہ مضامین

  • ’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا اجراء 
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر