جائیداد کے تنازع، فائرنگ اور حادثات میں 6 افراد جاں بحق، 7 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جائیداد کے تنازع پر فائرنگ، ہولناک ٹریفک حادثات اور دیگر واقعات میں 6 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، جبکہ ایک خاتون اور معصوم بچے سمیت 7 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ ریسکیو اداروں اور پولیس نے لاشوں اور زخمیوں کو جناح اور عباسی شہید اسپتال منتقل کر کے ضروری قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔منگھوپیر میں ‘اجتماع گاہ’ کے قریب جائیداد کے دیرینہ تنازع پر ملزم نصیب خان نے اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 22 سالہ نوجوان احسان اللہ جاں بحق جبکہ 5 سالہ بچے سمیت تین افراد زخمی ہو گئے سپرہائی وے محمدی گوٹھ کے قریب ایک دکان کے اندر نامعلوم مسلح ملزم نے فائرنگ کر کے 45 سالہ شاہ حسین کو قتل کردیا ادھر مائی کلاچی روڈ پر تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری، جس سے تنویر نامی شخص جاں بحق اور اس کی کزن رخسانہ شدید زخمی ہو گئی؛ پولیس نے کار ڈرائیور شکیل خان کو گرفتار کر لیا ہے کینٹ اسٹیشن کے قریب اسپیڈ بریکر سے ٹکرا کر موٹر سائیکل سوار 35 سالہ ناصر لقمہ اجل بن گیادیگر واقعات میں سائٹ ایریا میں پہاڑ سے گر کر 40 سالہ لیاقت علی جاں بحق ہوا، جبکہ ماڑی پور منوڑہ گیٹ کے قریب سمندر سے ایک نامعلوم شخص کی کئی روز پرانی لاش برآمد ہوئی ہے۔ کورنگی سو کوارٹر میں مکان کے چھجے کا ملبہ گرنے سے حلیمہ بیگم اور نور نبی زخمی ہو گئے۔ علاوہ ازیں گلشن حدید میں فائرنگ کے ایک واقعے میں 56 سالہ سید کرم زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے پولیس تمام واقعات کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کر رہی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے قریب
پڑھیں:
کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
شہر قائد کے علاقے مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مواچھ گوٹھ کے نور شاہ محلے میں 7 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہوا جس کی شناخت جہانگیر کے نام سے کی گئی۔
ایس ایچ او موچکو واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ بچہ گھر کے قریب کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گرا۔
کھلے مین ہول میں گرکر بچے کی ہلاکت پر اہل خانہ شدت غم سے نڈھال ہوگئے اور واقعے کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پھیل گیا۔
مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گرنے سے بچے کی ہلاکت کے بعد علاقہ مکینوں نے بچے کی میت رکھ کر احتجاج کیا اور حب ریور روڈ و ناردرن بائی پاس پر ٹریفک کو بند کردیا۔