یوکرین کا روس پر ڈرون حملہ‘ صنعتی تنصیب میں آگ بھڑک اُٹھی
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک) یوکرین کے ڈرون حملے کے باعث جنوبی روس کے بندرگاہی شہر روستووف میں صنعتی تنصیب پر 2مقامات پر آگ بھڑک اْٹھی، جس کے نتیجے میں 4افراد زخمی ہوگئے اور رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق روس کے علاقے روستووف کے گورنر نے بتایا کہ مار گرائے گئے ڈرونز کا ملبہ رہائشی اپارٹمنٹس پر گرنے سے زخمی ہونے والوں میں ایک 4سالہ بچہ بھی شامل ہے۔گورنر کے مطابق تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے اس صنعتی تنصیب کی نوعیت بتانے سے گریز کیا جس میں آگ لگی۔ متاثرہ اپارٹمنٹس کے مکینوں کے لیے عارضی رہائش کا انتظام کر دیا گیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
فائل فوٹوکوہاٹ میں پنڈی پل ٹول پلازا کے قریب گاڑی پر فائرنگ میں کسٹم اہلکار جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق شہید کسٹم اہلکار کی شناخت یاسر شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ شہید اہلکار کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔