اسلام آباد: درختوں کی کٹائی کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ کا بڑا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 15 January, 2026 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس) وفاقی دارالحکومت میں درختوں کی کٹائی کے معاملے پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو درختوں کی کٹائی سے روک دیا ہے۔

جسٹس خادم حسین سومرو نے محمد نوید احمد کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی نمائندگی مدثر لطیف عباسی ایڈووکیٹ نے کی۔
سماعت کے دوران وکیلِ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ اسلام آباد کی حدود میں قواعد و ضوابط کے خلاف درختوں کی کٹائی کا عمل جاری ہے، جس کے باعث ماحولیاتی تبدیلیاں جنم لے رہی ہیں جو نہایت خطرناک ہیں۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ درختوں کی کٹائی پاکستان انوائرمنٹل پروٹیکشن ایکٹ کی صریح خلاف ورزی ہے۔
عدالت نے کمرۂ عدالت میں موجود اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کو روسٹرم پر طلب کرتے ہوئے استفسار کیا کہ آپ درخت کیوں کاٹ رہے ہیں؟

بعد ازاں عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت تک سی ڈی اے درختوں کی کٹائی سے باز رہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سی ڈی اے، پاکستان انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی اور وزارت ماحولیاتی تبدیلی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر پیراوائز جواب اور درختوں کی کٹائی سے متعلق تفصیلی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جائے۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت 2 فروری تک ملتوی کر دی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایران میں 50 اہداف امریکا کے نشانے پر، آئندہ 24 گھنٹے میں حملے کا قوی امکان ایران میں 50 اہداف امریکا کے نشانے پر، آئندہ 24 گھنٹے میں حملے کا قوی امکان پاکستان میں ادویات اور طبی آلات کی برآمدات میں 34 فیصد اضافہ، ڈریپ کے اصلاحاتی اقدامات رنگ لے آئے امریکا کا 75 ممالک کے شہریوں کیلئے ویزے کا عمل روکنے کا اعلان ڈیجیٹل مالیاتی نظام کو مضبوط بنانے کیلئے فیلڈ مارشل سے ورلڈ لبرٹی فنانشل امریکا کے وفد کی ملاقات حکومت کا نئے کرنسی نوٹ چھاپنے کا فیصلہ ،وفاقی کابینہ نے منظوری دیدی راجہ شہزاد اسلم کے صاحبزادے راجہ احمد شہزاد رشتہ ازدواج میں منسلک TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اسلام آباد ہائی کورٹ درختوں کی کٹائی

پڑھیں:

خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم

پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔

پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

فیصلے کے مطابق نیب خیبرپختونخوا اپرکوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔

احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔

فیصلے میں مزید بتایا گیا کہ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ضبط شدہ رقم چیئرمین نیب کے نیشنل بینک آف پاکستان، پی ایم سیکریٹریٹ برانچ اسلام آباد کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق ضبط شدہ رقم ملزم کی پلی بارگین کے تحت واجب الادا رقم میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم