پرتشدد مظاہرے: برطانوی سفیر اپنے عملے سمیت ایران سے روانہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2026 GMT
ایران میں پُرتشدد مظاہروں اور ممکنہ امریکی حملے کے خطرے کے باعث برطانیہ نے ایران سے سفارتخانے عملے کو واپس بلا لیا ہے۔ برطانوی سفیر اپنے عملے سمیت ایران سے روانہ ہوگیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق یو کے فارن، کامن ویلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس نے کہا کہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ہم نے ایران سے سفارتی عملے کو عارضی طور پر واپس بلایا ہے۔
برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ ایران کی صورتحال تیزی سے خراب ہوسکتی ہے جس سے سفارتی عملے کو خطرات لاحق ہیں، اپنے شہریوں کو بھی ایران کا سفر نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔
برطانوی حکام نے کہا کہ ایران میں برطانوی شہریوں کے لیے مدد انتہائی محدود ہے، کسی ہنگامی صورت حال میں قونصلر مدد بھی ممکن نہیں۔
واضح رہے کہ برطانیہ پہلے بھی اپنے شہریوں کو ایران کا غیرضروری سفر نہ کرنے کا مشورہ دے چکا ہے۔
ایران میں مہنگائی کی وجہ سے شروع ہونے والے پرتشدد مظاہروں میں اب تک 2500 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ایران سے
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔