ریاست دشمن عناصر کو ہر محاذ پر ناکام بنایا جائے گا: کامران ٹیسوری
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2026 GMT
کراچی(آئی این پی )گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ریاست دشمن عناصر کو ہر محاذ پر ناکام بنایا جائے گا اور عوام کے جان و مال کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔گورنر سندھ نے بلوچستان کے ضلع قلات میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر جوانوں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ آپریشن کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 4 دہشت گرد ہلاک کیے گئے جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔گورنر سندھ نے کہا کہ یہ کامیاب کارروائی سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے، دہشت گرد عناصر کے خلاف سخت اور مثر کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ ملک میں امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔کامران ٹیسوری کا مزید کہنا تھا کہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے "عزمِ استحکام" کے تحت جاری قومی مہم پوری قوت اور عزم کے ساتھ جاری رہے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کراچی: نجی ایئر لائن کی حج پرواز جدہ سے 15 گھنٹے کی تاخیر سے پہنچ گئی
—فائل فوٹونجی ایئر لائن کی حج آپریشن کی پرواز پی کے 940 جدہ سے15 گھنٹے کی تاخیر سے کراچی پہنچ گئی۔
ایئر لائن ذرائع کے مطابق بوئنگ 777 طیارے میں 300 سے زائد حجاج پہنچے ہیں۔
قومی ایئر لائن پی آئی اے کے بعد از حج آپریشن کا آغاز آج سے ہو گیا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ طیارے کی عدم دستیابی کے باعث پرواز تاخیر کا شکار ہوئی ہے۔
ایئرلائن ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ نجی ایئر لائن کا یہ حج آپریشن 30 جون کو اختتام پزیر ہو گا۔