کلیم اختر:  پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں آٹے کی بلا تعطل فراہمی اور قیمتوں میں استحکام کو یقینی بنانے کے لیے جامع اقدامات کیے ہیں۔

ائریکٹر فوڈ پنجاب امجد حفیظ  کا کہنا تھا کہ ستمبر سے فلور ملز کو سبسڈائزڈ نرخوں پر گندم کی فراہمی جاری ہے، جس کے تحت یومیہ ضرورت کا تقریباً 70 فیصد گندم 3 ہزار روپے فی من کے کنٹرولڈ ریٹ پر فراہم کی جا رہی ہے، جس سے سپلائی چین مستحکم اور مارکیٹ متوازن ہے۔

15 جنوری کو انٹر نیٹ سروسز مکمل طور پر فعال رہیں گی : پی ٹی اے

اُن کا کہنا تھا کہ  پنجاب بھر میں آٹے کی سپلائی وافر ہے اور مارکیٹ مکمل طور پر مستحکم ہے۔ حکومت کی کنٹرولڈ ریلیز پالیسی کی بدولت آٹے کی قیمتوں میں مؤثر استحکام برقرار ہے۔ گزشتہ روز فلور ملز میں 33 ہزار میٹرک ٹن گندم کی ریکارڈ پسائی کی گئی جبکہ روزانہ 16 ہزار میٹرک ٹن گندم کو 514 فلور ملز کو کنٹرولڈ ریٹ پر فراہم کیا جا رہا ہے۔

14 جنوری کو صوبے بھر میں تقریباً 20 لاکھ آٹے کے تھیلے فراہم کیے گئے اور یومیہ معمول سے زائد سپلائی کی بدولت آٹے کی کسی قسم کی قلت یا بحران کا خدشہ نہیں۔ 10 اور 20 کلو کے 10 لاکھ سے زائد آٹے کے تھیلے مارکیٹ میں دستیاب ہیں، جن کی قیمتیں سرکاری نرخوں کے مطابق 10 کلو آٹا 905 روپے اور 20 کلو آٹا 1810 روپے ہیں۔

اے ایس پیز کو ایک ماہ کی تربیت کیلئے بیجنگ، چین بھیجا جائے گا: محسن نقوی

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

پاکستان میں سریے کی قیمت آج 23 جولائی 2026، تازہ ریٹس جاری

اسلام آباد: پاکستان میں سریے کی قیمت جمعرات 23 جولائی 2026 کو مجموعی طور پر مستحکم رہی، تاہم مختلف برانڈز اور گریڈز کے لحاظ سے معمولی فرق دیکھا گیا۔ تعمیراتی شعبے سے وابستہ افراد کے لیے جاری کردہ تازہ مارکیٹ اپ ڈیٹ کے مطابق ملک بھر میں سریے کی قیمت 258 روپے سے 265 روپے فی کلوگرام کے درمیان برقرار ہے۔

تعمیراتی ماہرین کے مطابق رہائشی اور کمرشل منصوبوں میں سب سے زیادہ گریڈ 40 اور گریڈ 60 سریا استعمال کیا جاتا ہے، کیونکہ یہ مضبوطی اور معیار کے لحاظ سے موزوں تصور کیے جاتے ہیں۔

پاکستان میں سریے کے تازہ ریٹس
سریے کا گریڈ قیمت (روپے فی کلوگرام)
گریڈ 40 260 روپے
گریڈ 60 265 روپے
مارکیٹ ریٹ 258 سے 265 روپے

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سریے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کئی عوامل سے متاثر ہوتا ہے، جن میں خام مال کی قیمت، بجلی اور گیس کے نرخ، ٹرانسپورٹ کے اخراجات اور تعمیراتی شعبے کی مجموعی طلب شامل ہیں۔

انہوں نے خریداروں اور بلڈرز کو مشورہ دیا ہے کہ بڑی مقدار میں سریا خریدنے سے قبل مقامی ڈیلرز سے تازہ نرخ ضرور معلوم کریں، کیونکہ مختلف شہروں، برانڈز اور مینوفیکچررز کے لحاظ سے قیمتوں میں معمولی فرق ہو سکتا ہے۔

تعمیراتی صنعت سے وابستہ ماہرین کے مطابق اگر خام مال یا توانائی کی قیمتوں میں نمایاں تبدیلی آتی ہے تو آئندہ دنوں میں پاکستان میں سریے کی قیمت بھی متاثر ہو سکتی ہے، اس لیے مارکیٹ کی صورتحال پر نظر رکھنا ضروری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • پاکستان میں سریے کی قیمت آج 23 جولائی 2026، تازہ ریٹس جاری
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن