سندھ میں کینسر کا مہنگا ترین علاج مفت کیا جارہا ہے: بلاول بھٹو زرداری
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2026 GMT
اسکرین گریب
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت ہر شعبے میں بہتری کے لیے کام کر رہی ہے، صحت کے شعبے میں بہتری پر خصوصی توجہ مرکوز ہے، سندھ میں کینسر کا مہنگا ترین علاج مفت کیا جارہا ہے۔
سندھ حکومت کی کارکردگی اور آئندہ کی حکمت عملی کے حوالے سے بلاول بھٹو زرداری نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پورے سندھ میں صحت کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے اقدامات کیے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں عالمی معیار کی صحت کی سہولتیں مفت دی جا رہی ہیں، سندھ حکومت نے جناح اسپتال کو عالمی معیار کا بنایا این آئی سی وی ڈی میں دل کے امراض کا علاج مفت کیا جارہا ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ تھرپارکر کی ترقی سندھ کی ترقی کے لیے ضروری ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سندھ میں این آئی سی وی ڈی طرز کے 11 اسپتال قائم کیے، ایک سال میں این آئی سی وی ڈی سے 2 اعشاریہ 9 ملین مریض علاج کرا چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ این آئی سی وی ڈی میں دل کے امراض کا علاج مفت کیا جا رہا ہے، سندھ میں کینسر کا منہگا ترین علاج مفت کیا جارہا ہے، ایک سال میں این آئی سی وی ڈی سے 2.
ان کا کہنا تھا کہ 2008 تک سندھ میں صرف 10 جامعات تھیں، اس وقت 30 جامعات ہیں، 2017 میں گمبٹ میڈیکل کالج قائم کیا، سندھ نے 2022 میں تاریخی سیلاب کا سامنا کیا، سندھ میں تخفیف غربت پروگرام شروع کیا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ طلبہ کے لیے اسکالر شپ پروگرام شروع کیا، 2022 کے سیلاب سے ہزاروں اسکول متاثر ہوئے، سندھ میں ایک لاکھ اساتذہ کی میرٹ پر بھرتی کی گئی، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام بڑا سوشل سیفٹی نیٹ ورک ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو زرداری آئی سی وی ڈی کا کہنا کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔