امریکہ میں زیرتعلیم پاکستانی نوجوان تیمور حسن نے پاکستان کا اپنا اردو چیٹ جی پی ٹی ”قلب“ تیار کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2026 GMT
لاہور (کامرس رپورٹر) امریکہ میں زیرِ تعلیم پاکستانی نوجوان تیمور حسن نے اپنے دو ساتھیوں جواد احمد اور محمد اویس کے ساتھ مل کر پاکستان کا اپنا اردو چیٹ جی پی ٹی "قلب" تیار کر لیا ہے جو دنیا کا سب سے بڑا اردو لینگویج ماڈل قرار دیا جا رہا ہے۔"قلب" کو تقریباً ایک ارب ستانوے کروڑ الفاظ پر تربیت دی گئی ہے اور اسے سات سے زائد عالمی معیار کے ٹیسٹس پر جانچا گیا ہے، جہاں اس نے موجودہ اردو اے آئی ماڈلز کو واضح طور پر پیچھے چھوڑ دیا۔ تیمور حسن اس سے قبل 13 سٹارٹ اپس کامیابی سے لانچ کر کے ایگزٹ کر چکے ہیں، وہ مائیکروسافٹ کپ کے فاتح رہ چکے ہیں اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں۔ انہوں نے بی ایس کمپیوٹر سائنس فاسٹ یونیورسٹی سے مکمل کی جبکہ اس وقت امریکہ میں اعلیٰ تعلیم کے ساتھ جدید اے آئی منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔
وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔
مزید :