بگ بیش لیگ میں ’سپر سب‘ طرز کا نیا قانون نافذ کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2026 GMT
دنیا کی سب سے مقبول ٹی ٹوئنٹی لیگ بگ بیش میں ’سپر سب‘ طرز کا نیا قانون نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بگ بیش لیگ کے اگلے ایڈیشن سے ’ڈیزگنیٹڈ بیٹر‘ کا قانون متعارف کرایا جائے گا۔
???? BIG NEWS ANNOUNCED FOR BBL|16 ???? (1/2)#BBL15 pic.twitter.com/EYcsjwK3U6
— KFC Big Bash League (@BBL) January 15, 2026اس قانون کے تحت بیٹ فلپ (ٹاس) سے قبل دونوں ٹیموں کے پاس یہ آپشن ہوگا کہ اگر وہ چاہیں تو پلیئنگ الیون میں سے کسی بھی بیٹر کو ’ ڈیزگنیٹڈ بیٹر‘ کے طور پر نامزد کرسکیں گے۔
اگر ’ڈیزگنیٹڈ بیٹر‘ نامزد کیا جائے گا تو لازمی طور پر اس کے متبادل ’ڈیزگنیٹڈ فیلڈر‘ کا نام بھی دینا پڑے گا جو میچ میں’ ڈیزگنیٹڈ بیٹر‘ کی جگہ فیلڈنگ کرے گا۔
مزید پڑھیںبی بی ایل میں شرمناک لمحہ؛ سست بیٹنگ پر رضوان کو کپتان نے واپس بلالیا
بی بی ایل میں ناقص کارکردگی، آسٹریلوی کھلاڑی کی بابر اعظم کا مذاق اڑانے کی ویڈیو وائرل
قانون کے تحت ’ ڈیزگنیٹڈ فیلڈر‘ وکٹ کیپنگ کرسکتا ہے لیکن اسے بولنگ کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
Did you know next year's BBL will feature designated batters and designated fielders?
Ricky Ponting and Glenn Maxwell debate the rule, its pros, cons, and potential ways to approach it.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
پنجاب حکومت (Punjab Government)نے یکم اور 2 اگست کو ہفتہ اور اتوار کی سرکاری تعطیلات کے پیش نظر صوبے کے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی تنخواہیں، الاؤنسز اور پنشن مقررہ تاریخ سے قبل ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
محکمہ خزانہ پنجاب کے مطابق تمام سرکاری ملازمین کو جولائی کی تنخواہیں اور واجب الاؤنسز 31 جولائی کو ادا کیے جائیں گے، جبکہ صوبے کے تمام پنشنرز کو بھی اسی روز جولائی کی پنشن جاری کر دی جائے گی۔
محکمہ خزانہ نے بتایا کہ اس سلسلے میں گورنر پنجاب (Governor of Punjab) نے 31 جولائی کو تنخواہوں، الاؤنسز اور پنشن کی قبل از وقت ادائیگی کی منظوری دے دی ہے تاکہ تعطیلات کے باعث ادائیگی میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔
مزیدپڑھیں:دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری
فیصلے پر عملدرآمد کے لیے محکمہ خزانہ نے اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب (Accountant General Punjab)، تمام ضلعی ٹریژری دفاتر اور ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسران کو باضابطہ ہدایات جاری کر دی ہیں۔ اس کے ساتھ متعلقہ بینکوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 31 جولائی کو سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنرز کی پنشن کی بروقت ادائیگی کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کریں۔
حکام کے مطابق یکم اور 2 اگست کو ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو بروقت ادائیگی یقینی بنائی جا سکے اور انہیں مالی معاملات میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔