بگ بیش لیگ میں نئے قانون کے نفاذ کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) نے کھیل میں حکمتِ عملی، تنوع اور شائقین کی دلچسپی کو مزید بڑھانے کے لیے ایک غیر معمولی اور جدید قانون متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت ٹیموں کو ڈیزگنیٹڈ بیٹر اور ڈیزگنیٹڈ فیلڈر نامزد کرنے کی سہولت حاصل ہو گی۔ یہ قانون آئندہ سیزن سے نافذ العمل ہوگا۔
بی بی ایل کے چیف ایگزیکٹو الیسٹر ڈابسن کے مطابق ہر ٹیم کو اختیار حاصل ہوگا کہ وہ اپنی پلیئنگ الیون میں سے ایک کھلاڑی کو بطور ڈیزگنیٹڈ بیٹر منتخب کرے۔ اس نئے فارمولے کے تحت ڈیزگنیٹڈ بیٹر عملی طور پر فیلڈنگ کا حصہ نہیں ہوگا، جبکہ اس کی جگہ ایک ڈیزگنیٹڈ فیلڈر کو میدان میں اتارا جائے گا۔
قانون کی وضاحت کرتے ہوئے لیگ حکام نے بتایا کہ ڈیزگنیٹڈ فیلڈر کو بیٹنگ یا بولنگ کی اجازت نہیں ہوگی، تاہم وہ ضرورت پڑنے پر وکٹ کیپر کے فرائض انجام دے سکے گا۔ اس طرح ٹیمیں اپنی حکمتِ عملی کے مطابق مخصوص کرداروں کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب کر سکیں گی۔
بی بی ایل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس قانون کا اطلاق ٹیموں پر لازمی نہیں ہوگا، بلکہ یہ ایک اضافی آپشن کے طور پر دستیاب رہے گا۔ اگر کوئی ٹیم چاہے تو روایتی پلیئنگ الیون کے ساتھ ہی میدان میں اتر سکتی ہے، اس تبدیلی کا مقصد کھلاڑیوں کے ورک لوڈ کو بہتر طور پر منظم کرنا اور خاص طور پر تجربہ کار پاور ہٹرز کے کیریئر کو طول دینا ہے، جو فیلڈنگ کے اضافی دباؤ کے بغیر اپنی بیٹنگ پر توجہ دے سکیں گے۔
الیسٹر ڈابسن نے مزید کہا کہ بگ بیش لیگ ہمیشہ کھیل کے بنیادی ڈھانچے میں بڑی تبدیلیوں سے احتراز کرتی آئی ہے، تاہم یہ نیا قانون حکمتِ عملی اور تفریح کے توازن کو برقرار رکھتے ہوئے کھیل میں نیا رنگ بھرے گا۔ ان کے بقول، بی بی ایل کی بنیاد ہی جدت اور ارتقا پر رکھی گئی تھی، اور یہ فیصلہ اسی سوچ کا تسلسل ہے جس کا مقصد شائقین کو مزید پرجوش اور دلچسپ کرکٹ فراہم کرنا ہے۔
بی بی ایل انتظامیہ نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ یہ نیا قانون ویمنز بگ بیش لیگ (ڈبلیو بی بی ایل) میں نافذ نہیں کیا جائے گا اور وہاں موجودہ قوانین کے تحت ہی مقابلے کھیلے جاتے رہیں گے۔
کرکٹ تجزیہ کاروں کے مطابق اگر اس قانون کو مؤثر انداز میں استعمال کیا گیا تو یہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں حکمتِ عملی کے نئے دروازے کھول سکتا ہے اور دیگر لیگز کے لیے بھی مثال بن سکتا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بگ بیش لیگ بی بی ایل
پڑھیں:
اے جی پی آر کا کلیمز جمع کرانے کی آخری تاریخ کا اعلان
تصویر، فیس بکاکاؤنٹنٹ جنرل آف پاکستان ریونیو (اے جی پی آر) نے مالی سال 26-2025 کی ادائیگیوں کے کلیمز جمع کرانے کی آخری تاریخ کا اعلان کردیا۔
اے جی پی آر کے اعلامیے کے مطابق تمام ڈرائینگ اور ڈسبرسنگ آفیسرز کو حالیہ کلیمز 12 جون تک جمع کرانا ہوں گے۔
اعلامیے کے مطابق 12 جون 2026ء تک جاری کردہ ٹوکنز پر تمام غیرمنظور شدہ بلوں کو دوبارہ جمع کرانے کی تاریخ 15 جون ہوگی۔
اعلامیے کے مطابق اے جی پی آر اسلام آباد اور ذیلی دفاتر کےاسائنمنٹ اکاؤنٹس کےلیے ریلیز جمع کرانے کی آخری تاریخ 19 جون ہوگی۔
اے جی پی آر کے اعلامیے کے مطابق 12 جون 2026ء کے بعد اعزازیہ کا کوئی کلیم قبول نہیں کیا جائے گا۔ موجودہ مالی سال سے متعلق تنخواہ کے چیک رواں مالی سال کے اختتام پر زائد المعیاد ہوجائیں گے۔
اے جی پی آر کے اعلامیے کے مطابق 30 جون 2026ء کے بعد موجودہ مالی سال کےلیے کوئی متبادل چیک جاری نہیں کیا جائے گا۔