اسلام آباد:

کسٹمز نے ڈی آئی خان میں چھ کروڑ ساٹھ لاکھ روپے مالیت کی اسمگل شدہ اشیاء اور گاڑیاں ضبط کرلیں۔

ایف بی آر کے مطابق کسٹمز انفورسمنٹ ڈی آئی خان نے انسدادِ اسمگلنگ کی مختلف کارروائیوں کے دوران اسمگل شدہ اشیاء اور ان کی ترسیل میں استعمال ہونے والی گاڑیاں ضبط  کرلیں جن کی مجموعی تخمینی مالیت چھ کروڑ ساٹھ لاکھ روپے ہے۔

ضبط کی گئی اشیاء میں غیر ملکی ساختہ مختلف برانڈز کی سگریٹ، چھالیہ، خشخاش کے بیج، کافی، ملک کریم، آٹو پارٹس، موٹریں، مردانہ ملبوسات، ٹائرز، ایم ایس جی مسالہ، انورٹرز اور ایک نان ڈیوٹی پیڈ ٹویوٹا پریئس کار شامل ہے جس کی مالیت چار کروڑ پچاسی لاکھ روپے ہے۔

مزید برآں اسمگل شدہ اشیاء کی ترسیل میں استعمال ہوئی کیریئر گاڑیاں بھی ضبط کی گئیں جن میں ایک مزدا ٹرک، دو بیڈ فورڈ ٹرک، ایک پک اپ گاڑی اور ایک سوزوکی پک اپ شامل ہیں ان کی مجموعی تخمینی مالیت ایک کروڑ پچھتر لاکھ روپے ہے۔

کسٹمز ایکٹ 1969ء کے تحت قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

 

 

 

 

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اسمگل شدہ اشیاء لاکھ روپے

پڑھیں:

بی ایم ڈبلیو سے 5 لاکھ جرمانہ وصولی، ڈی ایچ اے ویجیلینس سے جواب طلب

کراچی:

ایڈیشنل سیشن جج جنوبی نے بی ایم ڈبلیو تحویل میں لے کر پانچ لاکھ روپے جرمانہ وصولی پر ڈی ایچ اے ویجلنس، ایس ایس پی جنوبی اور ایس ایچ او ساحل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق درخواست گزار نے ڈی ایچ اے ویجلنس پر گاڑی غیر قانونی طور پر قبضے میں لینے کا الزام عائد کیا ہے۔

درخواست گزار ارسلان خواجہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ ڈی ایچ اے ویجلنس اہلکاروں نے اختیارات سے تجاوز کیا، بغیر شواہد درخواست گزار پر ڈرفٹنگ اور ڈونٹس کا الزام لگایا گیا، 25 سے 30 اہلکاروں نے گاڑی کو گھیر کر تحویل میں لیا، بی ایم ڈبلیو گاڑی ضبط کرکے ڈی ایچ اے ویجلنس دفتر منتقل کی گئی اور 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔

درخواست گزار نے وکیل کے توسط سے کہا کہ گاڑی کی رہائی کے لیے 5 لاکھ روپے طلب کیے گئے، ڈی ایچ اے ویجلنس کو گاڑیاں ضبط کرنے کا اختیار حاصل نہیں، شہریوں کو روکنے اور جرمانہ عائد کرنے کا اختیار صرف پولیس کے پاس ہے، ڈی ایچ اے ویجلنس پولیس فورس نہیں، ویجلنس حکام کے اقدامات اختیارات کے ناجائز استعمال کے مترادف ہیں، درخواست میں بھتہ خوری، غیر قانونی حراست اور دھمکیوں کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

درخواست پر عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 5 جون کو جواب طلب کرلیا۔
 

متعلقہ مضامین

  • ملک بھر میں گدھوں، گھوڑوں، خچروں کی تعداد میں اضافہ
  • بی ایم ڈبلیو سے 5 لاکھ جرمانہ وصولی، ڈی ایچ اے ویجیلینس سے جواب طلب
  • آزاد کشمیر کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 54 ارب روپے سے زائد فنڈز تجویز
  • 27 مئی تا یکم جون عید تعطیلات، ریلوے کی آمدن میں خاطرہ خواہ اضافہ
  • پی ایس ڈی پی میں ارکان پارلیمنٹ اور ترقیاتی منصوبوں کیلئے اربوں روپے مختص کرنے کی تجویز
  • پاکستان میں اس سال قربانی کے جانوروں کی کتنی کھالیں جمع ہوئیں؟ اعدادو شمار آگئے
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر سے ہزاروں روپے کا اضافہ
  • روینہ ٹنڈن کی والدہ کے گھر بڑی چوری، لاکھوں روپے مالیت کے زیورات غائب
  • بھارتی سرپرستی میں ملک دشمن پروپیگنڈا، کالعدم بی ایل اے سے منسلک ملک دشمن شاعرہ حبیبہ پیرجان کی گرفتاری کے لیے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان
  • چیزیئس سے 40 لاکھ روپے کی ریکوری، فروخت کے اعداد و شمار میں فرق سامنے آگیا