سٹی 42 : صدرِ مملکت، وزیراعظم اور وزیرداخلہ کی جانب سے ضلع بنوں اور ضلع کرم میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف دو الگ کاروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ضلع بنوں اور ضلع کرم میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف دو الگ کاروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ 

وزیراعظم نے ان آپریشنز میں فتنتہ الخوارج کے 13 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پزیرائی کی، کہا کہ عزم استحکام کے ویژن کے تحت سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پاکستان کی افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔ 

لاہور میں 187 ٹریفک حادثات؛ 217 افراد زخمی 

صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے خیبر پختونخوا میں بھارتی پشت پناہی میں سرگرم خوارج کے خاتمے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ صدر زرداری نے کہا کہ بیرونی مداخلت کی وجہ سے ہونے والی دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔ دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے بنوں اور کرم میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔  محسن نقوی نے 13 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا، کہا کہ‎ دہشت گردی کی خلاف کارروائیوں میں حصہ لینے والے جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ‎خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کا صفایا کرنے میں سیکورٹی فورسز کا کردار قابلِ فخر ہے۔ 

پنجاب میں پتنگ بازی پر پابندی ؛ خلاف ورزی پر قید اور جرمانے ہوں گے ؛ محکمہ داخلہ پنجاب

محسن نقوی نے کہا کہ ‎دہشت گردوں کا مکمل صفایا حکومت کی اولین ترجیح ہے، ‎پاکستان کی سرزمین پر دشمنوں کیلئے کوئی جگہ نہیں، ‎‎دہشت گردی کے خلاف جنگ آخری دہشت گرد تک جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ‎معصوم شہریوں کے قاتلوں کو انجام تک پہنچایا جائے گا‎، ‎دہشت گردوں کے سہولت کار بھی نشانِ عبرت بنیں گے۔ 

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا دہشت گردی کے گردی کے خلاف نے کہا کہ

پڑھیں:

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان

الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے کے پی کے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا، صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا، بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026 میں مکمل ہو چکی ہے۔

الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کروانے کے لیے تیار ہے، اناضلاع میں بلدیاتی الیکشنز کی تاریخ سے متعلق سمری تاحال خیبر پختونخوا کابینہ میں زیر التوا ہے۔ کے پی کابینہ کے کل کے اجلاس میں سمری سے متعقل فیصلہ متوقع ہے، چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں کا کسٹمز حکام پر حملہ، 2 اہلکار شہید، ایک زخمی
  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • اسپاٹیفائی کا عاطف اسلم کو خراج تحسین، گلوکار کی عالمی مقبولیت کا معترف
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار