data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی میں جماعت اسلامی کے امیر منعم ظفر خان کی زیر صدارت مقامی ہوٹل میں کراچی ٹرانسپورٹ، سلگتے مسائل و حل کے عنوان سے مذاکرہ منعقد ہوا، جس میں مقررین نے شہر میں ٹرانسپورٹ کے سنگین مسائل پر تشویش کا اظہار کیا۔

مقررین نے کہا کہ کراچی کے ٹرانسپورٹ کے مسائل کی بنیادی وجوہات حکومتی اداروں کی نااہلی، پبلک ٹرانسپورٹ کی کمی، ٹوٹی پھوٹی سڑکیں، تباہ حال انفراسٹرکچر، تجاوزات اور شہریوں کو ریلیف نہ دینے میں حکومت کی لاپرواہی ہیں، چند سو بسوں سے مسائل حل نہیں ہوں گے اور شہر کے لیے کم از کم 15 ہزار بسیں، ماس ٹرانزٹ پروگرام اور سرکلر ریلوے کی فوری ضرورت ہے۔

جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق، سینئر صحافی مظہر عباس، عبد الجبار خٹک، سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی عبدالروف فاروقی، ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ، ڈاکٹر اقبال آفریدی، ڈاکٹر ظفر فاطمی، ڈاکٹر توحید، آل واٹر ٹینکر اونرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی باچا خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ نظامت کے فرائض نائب امیر کراچی مسلم پرویز نے انجام دیے۔

منعم ظفر خان نے کہا کہ سندھ حکومت وہ کام 15 سال پہلے کر لیتی تو آج کراچی کے شہری مشکلات کا شکار نہ ہوتے۔ موجودہ بسیں اور بی آر ٹی سروس مسائل حل کرنے کے لیے ناکافی ہیں جبکہ عوام کے حقوق اور مردم شماری میں کراچی کے حصے کو بھی نظرانداز کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ نادرن بائی پاس پر ہیوی ٹریفک کے لیے اقدامات نہیں کیے جا رہے اور چنگ چی رکشے وہاں چل رہے ہیں، شہری قوانین پر عمل کریں لیکن حکومت کی طرف سے ریلیف بھی فراہم کیا جائے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق

شہر قائد کے علاقے مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مواچھ گوٹھ کے نور شاہ محلے میں 7 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہوا جس کی شناخت جہانگیر کے نام سے کی گئی۔

ایس ایچ او موچکو واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ بچہ گھر کے قریب کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گرا۔

کھلے مین ہول میں گرکر بچے کی ہلاکت پر اہل خانہ شدت غم سے نڈھال ہوگئے اور واقعے کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پھیل گیا۔

مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گرنے سے بچے کی ہلاکت کے بعد علاقہ مکینوں نے بچے کی میت رکھ کر احتجاج کیا اور حب ریور روڈ و ناردرن بائی پاس پر ٹریفک کو بند کردیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو وارننگ، کویت میں امریکی الیکٹرانک وارفیئر کا یونٹ تباہ
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • ویپنگ کے نقصانات: نئی تحقیق میں صحت کے سنگین خطرات سے خبردار
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری