امریکا سے آئے ایک اور پارسل سے تین کروڑ روپے مالیت کی چرس برآمد
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2026 GMT
کراچی:
کسٹمز نے انسداد اسمگلنگ کی کارروائی کے دوران کراچی ائیر کارگو کے ذریعے تین کروڑ روپے سے زائد مالیت کی چرس پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
ایف بی آر کے مطابق پاکستان کسٹمز کے ایئرکارگو کنٹرول یونٹ کلکٹریٹ آف کسٹمز ایئر پورٹس کراچی نے انٹرنیشنل میل آفس کراچی کے ذریعے تین کروڑ سات لاکھ روپے مالیت کی تقریباً 1.
ترجمان کے مطابق یہ چرس امریکا سے آئے ایک پارسل میں چھپائی گئی تھی جسے جعلی طور پر کتابیں ظاہر کیا گیا تھا، یہ ضبطگی پاکستان کسٹمز کی اسمگلنگ کے خلاف مسلسل کڑی نگرانی کی آئینہ دار ہے جو انٹرنیشنل میل سمیت تمام ذرائع کے ذریعے ہونے والی اسمگلنگ کے خلاف انفورسمنٹ اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنا رہی ہے۔
واضح رہے کہ کچھ دن قبل بھی امریکا سے آئے ایک پارسل سے دو کلوگرام سے زائد چار کروڑ روپے مالیت کی چرس برآمد ہوئی تھی۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مالیت کی
پڑھیں:
سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد ان کے ذخائر 5 ارب 41 کروڑ ڈالر رہ گئے۔