بھارت،بدبخت بیٹے نے 80 سالہ باپ کو قتل کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جھانسی: بھارت میں بدبخت بیٹے نے ضعیف العمر باپ کو قتل کردیا۔جھانسی میں 80 سالہ مہپت سنگھ ٹھاکر کو اس کے بیٹے پشپیندر سنگھ نے کلہاڑی سے وار کر کے ہلاک کر دیا جو کہ نشے میں تھا۔
حال ہی میں مہیپت سنگھ نے اپنے بیٹے پشپیندر کی بیمار بیٹی کے علاج کے لیے اپنا پلاٹ بیچ دیا تھا، جس سے اس کی جان بچ گئی۔ پولیس نے ملزم بیٹے کو گرفتار کر لیا ہے۔
ضلع کے ا ±لدان تھانہ علاقے کے ہٹی گاو ¿ں کے رہائشی 80 سالہ مہپت سنگھ ٹھاکر ولد پہاڑ سنگھ کی لاش 6 جنوری کو اس کے کھیت میں ایک جھونپڑی میں خون میں لت پت ملی تھی۔
پولیس نے گائوں والوں کی رپورٹ پر ابتدائی طور پر اسے قتل کا شبہ ظاہر کیا اور خاندان کی شکایت کی بنیاد پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
تفتیش کے دوران ملنے والے شواہد کی بنیاد پر پولیس نے بیٹے پشپیندر کو 7 جنوری کو گرفتار کیا اور اس سے پوچھ گچھ کی جس نے اپنے والد کے قتل کا اعتراف کیا۔
پولیس نے ملزم کے بیٹے کی نشاندہی پر قتل میں استعمال ہونے والا تیز دھار ہتھیار بھی برآمد کرکے مزید کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو جیل بھیج دیا۔
اسٹیشن ہائوس آفیسر اولدان جئے پرکاش سنگھ نے بتایا کہ متوفی 80 سالہ مہیپت سنگھ کی دو بیٹیاں اور دو بیٹے ہیں۔ ایک بیٹے نے تین سال قبل خودکشی کی تھی، باقی دو بیٹیاں اور ایک بیٹا شادی شدہ ہے۔
متوفی کے پاس 40بیگھہ آبائی اراضی تھی۔ مہیپت نے اپنے بچوں کی شادیوں اور روزی روٹی کے لیے 40 بیگھوں میں سے 32 کو بیچ دیا۔ اب اس کے پاس صرف 8 بیگھہ زمین رہ گئی ۔
مقتول مہیپت کا 38 سالہ بیٹا پشپیندر سنگھ شراب اور جوئے کا عادی تھا۔ وہ اپنے والد مہی پت سے باقاعدگی سے پیسے اور زمین کا مطالبہ کرتا تھا، جس سے باپ بیٹے کے درمیان اکثر جھگڑے ہوتے رہتے تھے۔
6 جنوری کو ایک جھگڑا بھی ہوا، جس کے نتیجے میں پشپیندر نے اپنے والد کو قتل کر دیا۔
ویب ڈیسک
Faiz alam babar
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے ساحلی علاقے کیماڑی میں پولیس نے ایک 6 سالہ بچی کے اغوا اور سفاکانہ قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق یہ پیش رفت جیرکسن تھانے کی حدود میں پیش آئی، جہاں مبینہ ملزم کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس پارٹی نے مبارک مسجد کے قریب چھاپہ مارا۔ پولیس کو دیکھتے ہی ملزم نے اہلکاروں پر براہِ راست فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ اس تبادلے میں ملزم گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا اور بعد میں دم توڑ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کمسن بچی کے قتل کیس میں مجرم کی اپیل مسترد، سزائے موت برقرار
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم تک رسائی مختلف علاقوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی تفصیلی جانچ پڑتال اور دیگر تکنیکی و جغرافیائی شواہد کی مدد سے ممکن ہوئی۔ اس سے قبل، معصوم بچی کی لاش منوہرہ کے قریب جھاڑیوں سے برآمد ہوئی تھی۔
پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید نے میڈیکو لیگل کا جائزہ لینے کے بعد تصدیق کی کہ بچی کو بدترین جنسی تشدد اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے، جبکہ اس کے پورے جسم پر تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں۔ بچی کی موت کی حتمی وجہ کا تعین فارنسک لیبارٹری کو بھیجے گئے نمونوں کی رپورٹ آنے کے بعد کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور: 8 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل، لاش ہمسائے کے صندوق سے برآمد
پولیس کے مطابق جیرکسن تھانے میں پہلے ہی بچی کے اغوا اور قتل کے حوالے سے پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 364-A اور 302 کے تحت مقدمہ (FIR No. 265/2026) درج تھا۔ اب پولیس مقابلے کا ایک الگ کیس بھی اسی تھانے میں درج کیا جا رہا ہے اور کرائم سین کو سیل کر کے تمام سائنسی و فارنسک ثبوت تحویل میں لے لیے گئے ہیں۔
اس واقعے سے چند ہی دن قبل بھی کراچی میں 6 سالہ بچے کے اغوا، زیادتی اور قتل کے الزام میں ایک 20 سالہ نوجوان کو گرفتار کیا گیا تھا، جس کی لاش بوری میں بند کر کے ویران پلاٹ پر پھینکی گئی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پولیس مقابلہ زیادتی قتل کراچی کمسن بچی ملزم ہلاک