Jasarat News:
2026-07-24@07:48:41 GMT

پولیس مقابلے اور عوامی مزاحمت، 3 ڈاکو ہلاک، متعدد گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہرِ قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں اور عوامی مزاحمت کے دوران 3 ڈاکو ہلاک اور متعدد زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔ ایم اے جناح روڈ پر شہری نے ہمت دکھاتے ہوئے لائسنس یافتہ پستول سے موٹر سائیکل چھین کر بھاگنے والے ڈاکو کو ہلاک کر دیا۔ دوسری جانب بلال کالونی پولیس نے مقابلے کے بعد 18 سالہ نوجوان کے قاتل جہانزیب عرف ماما کو ہلاک کیا، جبکہ ایس آئی یو نے موچکو میں لیاری گینگ وار کے جمیل چھانگا گروپ کا بھتہ خور مار گرایا۔ایس ایس پی کیماڑی امجد شیخ کے مطابق سائٹ اے میں 35 سے زائد مقدمات میں مطلوب فرحان اور سعید کو گرفتار کیا گیا ہے جو 2009 سے وارداتیں کر رہے تھے۔ علاوہ ازیں عزیز بھٹی، سچل، سرجانی اور شاہراہِ فیصل پولیس نے مقابلوں کے بعد صابر، عابد، وینود اور عامر پٹھان سمیت کئی ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ، موبائل فونز اور نقدی برآمد کر لی ہے۔ پولیس نے مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے کر تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کو ہلاک

پڑھیں:

کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا

فائل فوٹو 

کراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی،  ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • آپریشن العزم ؛مستونگ کے علاقہ کھڈکوچہ میں کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 4دہشتگرد ہلاک
  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا