TCLکاکراچی میں پانچویں فلیگ شپ اسٹور کا شاندار افتتاح
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان کے نمبر 1 ایل ای ڈی ٹی وی برانڈٹی سی ایل کی جانب سے کراچی میں اپنے پانچویں فلیگ شپ اسٹور کا شاندار افتتاح کردیا گیا، جوکراچی کے صارفین تک ٹی سی ایل کی جدید پراڈکٹ لائن اپ پہنچانے کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ عبداللہ ہارون روڈ، صدر، کراچی میں واقع یہ نیا اسٹور ٹی سی ایل کی مکمل پروڈکٹ رینج پیش کرتا ہے، جہاں صارفین کو ایک پریمیم ریٹیل ماحول میں عملی ڈیموز اور ماہرین کی رہنمائی میسر ہوگی۔اس فلیگ شپ اسٹور میں ٹی سی ایل کی جدید ترین مصنوعات دستیاب ہیں، جن میں کیو ڈی منی ایل ای ڈی ٹی وی، بڑے اسکرین ڈسپلے، ہیٹ اسٹرلائزیشن کے حامل ڈی ڈی موٹر واشنگ مشینز، اور صاف ہوا فراہم کرنے والے FreshIN ایئر کنڈیشنرز شامل ہیں۔اس فلیگ شپ اسٹور کو خاص طور پر اس انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے کہ صارفین کو ایک بہترین تجربہ حاصل ہو، جہاں ذاتی نوعیت کی سروس اور انٹرایکٹو زونز کے ذریعے جدید مصنوعات کو قریب سے دیکھا اور آزمایا جا سکتا ہے۔ ٹی سی ایل الیکٹرونکس پاکستان کے ڈپٹی جنرل منیجر، مسٹر یانگ لی کا اس موقع پر کہنا تھاکہ کراچی میں ہمارے پانچویں فلیگ شپ اسٹور کا افتتاح پاکستان بھر میں جدید ٹیکنالوجی اور پریمیم طرزِ زندگی کے تجربات فراہم کرنے کے ٹی سی ایل کے سفر میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔ ہمارا مقصد صارفین کو اپنی جدید ترین پراڈکٹس سے براہِ راست متعارف کروانا اور انہیں ایک مکمل اور منفرد ریٹیل تجربہ فراہم کرنا ہے۔افتتاح کے موقع پرفلیگ شپ اسٹور پر آنے والے ایک صارف نے اپنے تاثرات میں کہاکہ ٹی سی ایل کو فلیگ شپ اسٹور کے افتتاح پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔فلیگ شپ اسٹور میں انٹرایکٹو زونز کی بدولت پراڈکٹس کے فیچرز کو سمجھنا بہت آسان تھا اور اسٹاف بھی انتہائی مددگار تھا۔ یہ واقعی ایک مختلف اور جدید شاپنگ تجربہ ہے۔کراچی میں اس فلیگشپ اسٹور کا افتتاح ٹی سی ایل کے صارفین کوجدید، معیار ی اور پریمیم پراڈکٹس فراہم کرنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے، جو اس کے عالمی برانڈ وژن سے ہم آہنگ ہے۔ ٹی سی ایل پاکستان میں ایک نمایاں ٹیکنالوجی برانڈ کے طور پر اپنی شناخت قائم کر چکا ہے، جو جدید دور کے لیے عالمی معیار کے ٹی وی، گھریلو آلات اور اسمارٹ ڈیوائسز فراہم کرتا ہے۔اپنی توسیع کی حکمتِ عملی کے تحت، ٹی سی ایل پاکستان بھر میں اپنے نیٹ ورک کو مزید وسعت دینے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ صارفین کو مصنوعات تک آسان رسائی حاصل ہو اور انہیں ایسے جدید ریٹیل تجربات فراہم کیے جا سکیں جہاں وہ ٹیکنالوجی کو مکمل طور پر دیکھ، سمجھ اور استعمال کر سکیں۔ اس توسیع کے ساتھ، ٹی سی ایل ملک کے اہم شہروں میں اپنی موجودگی مزید مضبوط بناتے ہوئے جدید اور اعلیٰ کارکردگی کے حامل گھریلو حل پیش کرتا رہے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ٹی سی ایل کی شپ اسٹور کا کراچی میں صارفین کو
پڑھیں:
ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے کی کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں شاندار شرکت
اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں 23ویں کامن ویلتھ گیمز کا آغاز شاندار اور رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے ہوگیا، جہاں اولمپک چیمپئن ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے نے قومی پرچم کے ساتھ باوقار انداز میں مارچ پاسٹ کیا۔ پاکستان ایونٹ میں 6 مختلف کھیلوں میں حصہ لے گا اور تمغوں کی سب سے زیادہ امید ارشد ندیم سے وابستہ ہے۔
اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں 23ویں کامن ویلتھ گیمز کا آغاز جمعرات کو ہائیڈرو ایرینا میں ایک شاندار، رنگا رنگ اور منفرد افتتاحی تقریب سے ہوا، جس نے اسکاٹ لینڈ کی بھرپور ثقافتی روایات کو جدید انداز میں پیش کرتے ہوئے گیمز کی تاریخ کی یادگار افتتاحی تقریبات میں اپنا مقام بنا لیا۔
یہ بھی پڑھیے کامن ویلتھ گیمز میں ارشد ندیم ایک بار پھر تاریخ دہرانے کے لیے پرعزم
افتتاحی تقریب میں سینکڑوں کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین نے شرکت کی۔ موسیقی، دلکش روشنیوں، جدید بصری اثرات اور فنکارانہ پرفارمنسز نے پورے ایرینا کو جشن کے رنگوں میں رنگ دیا، جبکہ دولتِ مشترکہ کے مختلف رکن ممالک سے آنے والے کھلاڑیوں کا پرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔
27 رکنی پاکستانی دستہ اولمپک گولڈ میڈلسٹ اور عالمی ریکارڈ ہولڈر جیولن تھروور ارشد ندیم کی قیادت میں میدان میں داخل ہوا۔ مارچ پاسٹ کے دوران ارشد ندیم نے قومی پرچم تھام رکھا تھا۔ اس بار روایت سے ہٹ کر کھلاڑیوں کی پریڈ انگریزی حروفِ تہجی کے بجائے براعظموں کی بنیاد پر ترتیب دی گئی، جس کے تحت سب سے پہلے افریقی ممالک کے دستے اور اس کے بعد ایشیائی ممالک کے کھلاڑی میدان میں آئے۔
پاکستان کامن ویلتھ گیمز میں 6 مختلف کھیلوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرے گا، جن میں ایتھلیٹکس، باکسنگ، جمناسٹکس، جوڈو، لان بولز اور تیراکی شامل ہیں۔
قومی دستے کی سب سے بڑی امید ارشد ندیم ہیں، جنہوں نے اپنی غیرمعمولی کارکردگی اور عالمی سطح پر نمایاں کامیابیوں کے باعث ایک بار پھر پاکستان کے لیے تمغہ جیتنے کی توقعات کو مضبوط کر دیا ہے۔
ایک ہفتے سے زائد جاری رہنے والے ان کھیلوں میں دولتِ مشترکہ کے بہترین ایتھلیٹس مختلف مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں گے، جبکہ پاکستان خصوصاً ایتھلیٹکس اور باکسنگ میں نمایاں کامیابی حاصل کرکے اپنے تمغوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کے عزم کے ساتھ میدان میں اترے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
23ویں کامن ویلتھ گیمز اسکاٹ لینڈ اولمپک چیمپئن ارشد ندیم کھیل گلاسگو