Jasarat News:
2026-07-24@03:26:00 GMT

 سید وزیر علی قادری کو لائف ٹائم  اچیومنٹ ایوارڈمل گیا

اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260116-08-6

 

کراچی (اسٹاف ر پورٹر) عالمی شہرت یافتہ سینئر جرنلسٹ سید وزیر علی قادری کو ان کی پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق 25 سال سے زائد  صحافتی خدمات پیش کرنے والے سید وزیر علی قادری اسپورٹس کے حلقوں کی جانی پہچانی شخصیت  ہیں۔ وہ اسپورٹس سے وابستہ صحافیوں کی عالمی تنظیم اے آئی پی ایس کے ایتھلیٹ کمیشن کے رکن رہے۔ اسپورٹس کوریج کے لیے کئی ممالک کا سفر کرچکے ہیں۔ انہیں یہ ایوارڈ پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن کی ذیلی تنظیم اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف سندھ ( سجاس) کی جانب سے دیا گیا ہے۔ ان کو یہ ایوارڈ آئندہ ہونے والی تقریب میں دیا جائے گا۔ اس موقع پر ملک بھر کے اسپورٹس جرنلسٹس نے سید وزیر علی قادری کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ ملنے پر مبارکباد دی ہے۔ اے آئی پی ایس کے ایشیاء چیپٹر کے سیکریٹری جنرل امجد عزیز ملک نے کہا ہے کہ یہ ہم سب کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ ہمارے ہر دلعزیز ساتھی کو اس ایوارڈ سے نوازا گیا جس کے وہ حقدار تھے۔

اسٹاف رپورٹر.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سید وزیر علی قادری

پڑھیں:

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان

لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ مضامین

  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ