آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ 2026ء ملک بھر میں کامیابی سے جاری
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260116-08-17
اسلام آباد (آن لائن) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے زیر اہتمام ونٹر انٹرن شپ پروگرام 2026 ء ملک بھر میں کامیابی سے جاری ہے، جس کا مقصد نوجوانوں کی فکری تربیت، قومی شعور کی مضبوطی اور انہیں قومی ترقی کے لیے باصلاحیت اور بااعتماد بنانا ہے۔ یہ انٹرن شپ پروگرام ملک کے 25 شہروں میں 27 مختلف مقامات پر منعقد کیا جا رہا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق 12 جنوری سے 20 فروری تک جاری رہنے والی اس ونٹر انٹرن شپ میں 4500 سے زائد طلبہ و طالبات شریک ہیں۔ پروگرام کے دوران شرکاء کو قومی سلامتی، پاکستان کے دفاعی تقاضوں اور عصرِ حاضر کے چیلنجز سے متعلق خصوصی لیکچرز دیے جا رہے ہیں تاکہ نوجوان نسل کو قومی امور کے حوالے سے بہتر فہم فراہم کی جا سکے۔انٹرن شپ کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو فکری، تعلیمی اور قومی سطح پر مضبوط بنانا اور انہیں ملک کی ترقی و خوشحالی میں فعال کردار ادا کرنے کے قابل بنانا ہے۔ اس ضمن میں طلبہ و طالبات کو پاک فوج کی پیشہ ورانہ تربیت اور تنظیمی ڈھانچے سے آگاہی کے لیے مختلف فوجی تنصیبات کے دورے بھی کروائے جا رہے ہیں۔انٹرن شپ میں شریک طلبہ نے پروگرام کو نوجوان نسل کی تربیت کے لیے نہایت ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات سیکھنے، سوچنے اور عملی میدان میں آگے بڑھنے کے قیمتی مواقع فراہم کرتے ہیں۔ طلبہ کے مطابق آئی ایس پی آر انٹرن شپ منفی پروپیگنڈے کے برعکس حقائق پر مبنی آگاہی کے لیے ایک مثبت اور مؤثر پلیٹ فارم ہے۔شرکانے پاک فوج سے اپنی محبت اور وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج قوم سے ہے اور قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے پروگرام قومی یکجہتی اور اعتماد کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ا ئی ایس پی ا ر پاک فوج کے لیے
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق 19 جولائی سے اب تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور فلش فلڈز سے مجموعی طور پر 9 مرد، 10 بچے اور تین خواتین جاں بحق ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں ہونے والی بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 5 روز کے دوران 22 شہری جاں بحق جبکہ 23 زخمی ہوگئے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق 19 جولائی سے اب تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور فلش فلڈز سے مجموعی طور پر 9 مرد، 10 بچے اور تین خواتین جاں بحق ہوئیں۔ اعلامیے کے مطابق زخمیں میں 11 مرد، 5 خواتین 7 بچے شامل ہیں جبکہ تیز بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مجموعی طور پر 37 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 29 گھروں کو جزوی جبکہ 8 گھر مکمل منہدم ہوگئے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق حادثات پشاور، نوشہرہ، خیبر، مردان , بونیر، باجوڑ، شانگلہ، صوابی، چترال لوئر، دیر لوئر اور اپر، ایبٹ آباد، مانسہرہ،ہری پور، ٹانک، تور غر اور کرم اور شمالی و جنوبی وزیرستان میں پیش آئے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداراے آپس میں رابطے میں اور امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متاثرین میں جلد امدادی سامان تقسیم کردے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرین کو فوری معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی اور بتایا کہ صوبہ کے تمام دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح اور بہاو معمول کے مطابق ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق تیز بارشوں کا یہ سلسلہ آج تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور حساس سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں جبکہ حکومتی اداروں کی جانب سے الرٹس/ اور ایڈوائزری پر عمل کریں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے، عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ، موسمی صورتحال سے آگائی اور معلومات کے لیے فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔