Jasarat News:
2026-07-24@01:14:32 GMT

انفاق فی سبیل اللہ

اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

انفاق فی سبیل اللہ کے ذریعے انسان اپنے رب کریم پر مکمل بھروسہ ویقین پر عامل ہوتا ہے اور دربار خداوندی میں تقرب حاصل کرتا ہے وہیں وہ اپنے توبہ کو مؤثر بناتا ہے، انفاق فی سبیل اللہ جہاں تزکیۂ نفس کا ذریعہ ہے وہیں انفاق کے ذریعے انسان اپنے اندر موجود برائیوں کو دور کرتا ہے۔ فرمانِ خدا وندی ہے:
’’اگر تم اپنے صدقات علانیہ دو تو یہ بھی اچھا ہے لیکن اگر چھپا کر حاجتمندوں کو دو تو یہ بھی تمہارے حق میں بہتر ہے۔ تمہاری بہت سی برائیاں اس طرز عمل سے محمود ہوجاتی ہے اور جو کچھ تم کرتے ہو اللہ کو بہرحال اس کی خبر ہے‘‘ (البقرۃ: 271)

’’کیا ان لوگوں کو معلوم نہیں کہ وہ اللہ ہی ہے جو اپنے بندوں کی توبہ قبول کرتا ہے اور ان کی خیرات کو قبولیت عطا فرماتا ہے اور یہ کہ اللہ بہت معاف کرنےوالا ہے‘‘ (التوبہ: 104)۔
’’اسی طرح راہِ خدا میں تھوڑا یا بہت کوئی خرچ وہ اُٹھائیں اور سعی وجہاد میں کوئی وادی وہ پار کریں اور ان کے حق میں اسے لکھا نہ جائے تاکہ اللہ ان کے اچھے کارنامے کا صلہ انہیں عطا کرے‘‘ (التوبہ: 121)
قرآن فرماتا ہے کہ ’’جو لوگ اپنے مال اللہ کی راہ میں صرف کرتے ہیں ان کے خرچ کی مثال ایسی ہے جیسے ایک دانہ بویا جائے اور اس سے سات بالیں نکلیں اور ہر بال میں سو دانے ہوں۔ اس طرح اللہ جس کے عمل کو چاہتا ہے افزونی عطا فرماتا ہے۔ وہ فراخ دست بھی ہے اور علیم بھی‘‘ (البقرۃ: 261)۔
’’تم نیکی کو نہیں پہنچ سکتے، جب تک کہ اپنی وہ چیزیں (خدائی راہ میں) خرچ نہ کرو جنہیں تم عزیز رکھتے ہو‘‘ (آل عمران: 92)۔ نازل ہوئی تو سیدنا ابوطلحہ اللہ کے رسولؐ کے خدمت ہوکر فرمایا: میرا محبوب ترین مال بیر ماء کا باغ ہے وہ اللہ کی راہ میں صدقہ ہے اس نیکی کو میں اللہ کی بارگاہ میں ذخیرہ کرتا ہوں اسے اللہ کے رسول آپ جس طرح چاہیں اس کو خرچ کردیجیے۔
صحابۂ کرامؓ کی زندگیوں میں جو زبردست انقلاب برپا ہوا وہ ان کے اعمال صالحہ اور راہ خدا میں ان کے انفاق کا ہی نتیجہ تھا، ان کے انفاق، دریا دلی و فیاضی، جود وکرم اور سخاوت کے اثرات ایسے ہوئے کہ لوگوں کے دل ان کی طرف کھینچنے لگے اور لوگ جوق در جوق لاکھوں کی تعداد میں داخل اسلام ہوئے۔

سید عبد الباری گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ہے اور

پڑھیں:

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی

محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک