Jasarat News:
2026-07-24@06:22:09 GMT

مورو سے رانی پور تک قومی شاہراہ کی تعمیر کیلیے اجلاس

اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

محراب پور(جسارت نیوز)مورو سے رانی پور تک قومی شاہراہ کی تعمیر کے حوالے سے منعقد اجلاس میں ڈویژنل کمشنر شہید بینظیر آباد شہمیر خان بھٹو نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ اس قومی منصوبے کو مقررہ مدت میں پائے تکمیل تک پہنچائیں تاکہ عوام کو بہتر سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں اور خراب سڑکوں کی وجہ سے ہونے والے جانی و مالی نقصان سے بچا یاجا سکے، تعمیراتی کام کی سست رفتاری پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اداروںکو کام کو تیزی سے مکمل کرنیکی ہدائیت کرتے ہوئے کہا کہ ہر پانچ کلومیٹر سڑک کو مکمل کرنے کے بعد مزید پانچ کلو میٹر کا کام شروع کیا جائے تاکہ ٹریفک اور سیکورٹی کے مسائل پیدا نہ ہوں اور عوام کو سفر کی بہتر سہولیات فراہم کی جا سکے، ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز محمد ارسلان سلیم نے کہا کہ قومی شاہراہ کی تعمیر کا کام سست روی سے جاری ہے جسے فوری طور پر تیز کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ تاخیر کی وجہ سے آئے روز حادثات ہو رہے ہیں جس میں قیمتی جانوں کے ضیاع کیساتھ ساتھ مالی نقصان بھی ہو رہا ہے، اجلاس کے شرکاء کو بتایا گیا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے تقریباً 40 ارب روپے کی لاگت سے مورو سے رانی پور تک 86 کلومیٹر طویل قومی شاہراہ کی تعمیر کا کام جاری ہے جسے چائنا ریلوے 6 گروپ دو سال میں26ستمبر تک مکمل کر لے گا۔اجلاس میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے جنرل منیجر محمد حسین شاہ، پراجیکٹ ڈائریکٹر غلام مرتضیٰ سمیر، عمران احمد شیخ، ایس ایس پی موٹروے پولیس عابد، ایس ایس پی نوشہرو فیروز میر روحل خان کھوسو، ایڈیشنل کمشنر ون صدام حسین میمن، ایڈیشنل کمشنر ون شہید بینظیر آباد سید عمار حسین شاہ، چائنہ ریلوے 6گروپ کے انجینئراور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔

جسارت نیوز گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: قومی شاہراہ کی تعمیر

پڑھیں:

حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس

سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔  جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔ 

بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • قومی انڈر-18 ٹیم نے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیا
  • ایران پر 13 ویں رات فضائی حملوں کے اہداف مکمل کر لیے گئے، سینٹکام
  • زباں فہمی289؛ میں بھی رانی، تُو بھی رانی........
  • پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی