Jasarat News:
2026-07-23@23:53:19 GMT

بدین ،پ ٹ الف کا الیکشن کو متنازع بنانے کیخلاف احتجاج

اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2026 GMT

بدین ،پ ٹ الف کا الیکشن کو متنازع بنانے کیخلاف احتجاج

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بدین(نمائندہ جسارت)اساتذہ کی نمائندہ تنظیم پ ٹ ایف کا تنظیم کے خلاف سازش اور عدالت حکام کے تحت ہونے الیکشن کو متنازع بنانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ۔پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن بدین سٹی کے نو منتخب صدر استاد خالد رستماانی، شکیل میمن، گلو میمن ، سائیں ولی داد گاڈائی اور دیگر نے بدین پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں معزیز عدالت کی جانب سے جو احکامات موصول ہوئے تھے ان کی مکمل پاسداری کرتے ہوئے ہم نے کچھ عرصہ قبل الیکشن شیڈول کے مطابق الیکشن فارم حاصل کیے اور کورم مکمل کیا، تاہم ہمارے مدِمقابل کسی بھی امیدوار نے فارم جمع نہیں کرائے، جس کے باعث ہم بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔انہوں نے کہا کہ انتخاب کو متنازعہ بنانے کے لئے ایک گروپ متحرک ہو گیا ہے جو یہ دعویٰ کر رہا ہے کہ وہ الیکشن کروا رہا ہے اور فارم بھر رہا ہے، حالانکہ وہ فارم لینے کے لیے کبھی آئے ہی نہیں۔ سوشل میڈیا پر مختلف گروپس کی جانب سے فارم لینے کی تصاویر بھی وائرل کی جا رہی ہیں، مگر جب ہم نے غریب آباد ہائی اسکول کے ہیڈ ماسٹر سے تصدیق کی تو انہوں نے بتایا کہ یہ اساتذہ وہاں ضرور آئے تھے لیکن فارم لینے کی کوئی بات نہیں کی صرف تصاویر بنوا کر واپس چلے گئے۔ احتجاج کرنے والوں اساتذہ نے کہا کہ مخالفت کرنے کے بجائے متعلقہ گروپ کو چاہیے کہ ہمارے ساتھ مل کر تنظیم کے مفاد میں کام کرے۔ اگر الیکشن کرانا مقصود ہے تو وہ الیکشن قوانین کے مطابق آئیں ہم ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فضول اور من گھڑت پروپیگنڈا کر کے تنظیم کو بدنام کرنے سے گریز کیا جائے۔

نمائندہ جسارت گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار

ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت