اسپیکر اسمبلی بابر سلیم سواتی نے کہا کہ ماضی میں غلط فیصلے کردئے گئے ایسے ضلعے بنائے گئے جنکی ضرورت نہیں ہے، آج تک بہت سے ایسے اضلاع ہیں جہاں پر ڈیپارٹمنٹس اسٹیبلش نہیں کئے گئے، اداروں کے دفاتر نہیں تو سوچ کا مقام ہے یہ اضلاع کیوں بنائے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہستان کی 2014 تین اضلاع میں تقسیم کو انتظامی غلطی قرار دیدیا گیا۔  خیبر پختونخوا اسمبلی نے تینوں اضلاع اپر کوہستان،لوئر کوہستان اور کوہی پالس کی تقسیم کے حوالے اسسمنٹ کروانے کا فیصلہ کرلیا، تینوں اضلاع کی انتظامی و قانونی صورتحال جانچنے کے لئے کمیٹی تشکیل دینے کی بھی تجویز ہے۔ اسپیکر اسمبلی بابر سلیم سواتی نے کہا کہ ماضی میں غلط فیصلے کردئے گئے ایسے ضلعے بنائے گئے جنکی ضرورت نہیں ہے، آج تک بہت سے ایسے اضلاع ہیں جہاں پر ڈیپارٹمنٹس اسٹیبلش نہیں کئے گئے، اداروں کے دفاتر نہیں تو سوچ کا مقام ہے یہ اضلاع کیوں بنائے گئے۔ اسپیکر بابر سلیم سواتی نے کہا کہ کسی ضلع کے انفراسٹرکچر بنانے پر جو پیسے لگائیں جائیں،وہ پہلے سے موجود اضلاع پر لگائے جائیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

کے پی اسمبلی میں حکومتی ناراض ارکان کا مذاکرات سے انکار

پشاور:

خیبرپختونخوا اسمبلی میں ناراض حکومتی ارکان کے ساتھ مفاہمت نہ ہوسکی ناراض ارکان نے کسی بھی قسم کے مذاکرات سے انکار کرتے ہوئے آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے آج اجلاس طلب کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں حکومتی ارکان کا ناراض گروپ اپنے مطالبات پر ڈٹ گیا، ناراض ارکان سے سابق اسپیکر اسد قیصر اور سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے بھی رابطہ کیا ہے لیکن ناراض ارکان نے حکومت کے علاقہ کسی سے بھی مذاکرات سے انکار کردیا۔

ناراض ارکان کا کہنا ہے کہ ہمیں وزیراعلی سہیل آفریدی کی جانب سے یقین دہانی چاہیے، ایک ناراض رکن نے بتایا کہ ہمارا کوئی فارورڈ بلاک نہیں اگر فارورڈ بلاک بنتا ہے تو یہ عمران خان کے خلاف ہوگا ہم حکومت کے پالیسیوں سے ناراض ہیں مرکزی قیادت کو بتایا دیا گیا ہے اور انھیں خط بھی لکھا گیا ہے لیکن پارٹی چیئرمین کی جانب سے کوئی جواب نہیں ملا، ناراض ارکان نے آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے اجلاس آج دوبارہ طلب کرلیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پشاور سمیت مختلف اضلاع میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن، شہریوں کو مشکلات کا سامنا
  • آبنائے ہرمز بحالی پر بھی ایران سے پابندیاں نہیں ہٹائینگے: مارکوروبیو
  • سہیل آفریدی کا 10 جون کو قومی اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے اور بجٹ کی منظوری روکنے کا اعلان
  • محکمہ موسمیات نے تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کردی
  • کے پی اسمبلی میں حکومتی ناراض ارکان کا مذاکرات سے انکار
  • کوہستان اسکینڈل منظر عام پر لانے والے صحافی کو اعزاز سے نواز دیا گیا
  • کوہستان کرپشن کیس، نیب نے 6 ارب کے ریکور اثاثے خیبر پختونخوا کے حوالے کردیے
  • اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں جدید ٹیبلٹس کی تنصیب
  • 5 جون تک پنجاب کے متعدد اضلاع میں آندھی، شدید ژالہ باری کا امکان، الرٹ جاری
  • زیر التوا مقدمات کو جلد نمٹانے کے لیے سپریم کورٹ کا بڑا انتظامی فیصلہ