بلوچستان کے علاقے خاران میں مسلح افراد کا تھانے اور بینکوں پر دن دہاڑے حملہ، ویڈیوز وائرل
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2026 GMT
بلوچستان کے ضلع خاران میں گزشتہ روز درجنوں مسلح افراد شہر میں داخل ہوئے اور مختلف مقامات پر حملے کیے، جس کے دوران سیکیورٹی فورسز کے ساتھ شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
مقامی ذرائع کے مطابق مسلح افراد گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں پر سوار ہو کر خاران شہر میں داخل ہوئے اور سب سے پہلے خاران سٹی پولیس تھانے کو نشانہ بنایا۔ حملہ آوروں نے پولیس کی سرکاری گاڑیوں اور دیگر سامان کو نقصان پہنچایا جبکہ بعض اطلاعات کے مطابق قیدیوں کو بھی رہا کروایا گیا اور اسلحہ اپنے ساتھ لے گئے۔
بعد ازاں مسلح افراد خاران کے مرکزی بازار میں داخل ہوئے جہاں انہوں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر نیشنل بینک آف پاکستان، میزان بینک اور بینک الحبیب کی عمارتوں کو نقصان پہنچایا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں مسلح افراد کو بینکوں کے اندر جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جس پر صارفین کی جانب سے شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
بلوچستان خاران میں وہ وقت جب گزشتہ روز بینک لوٹا جارہا تھا pic.
— Shahid Hussain (@ShahidHussainJM) January 16, 2026
سوشل میڈیا صارفین اور بعض حلقوں نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ کارروائی مبینہ طور پر بھارتی حمایت یافتہ کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے دہشتگردوں کی جانب سے کی گئی، جس کا مقصد عوام میں خوف و ہراس پھیلانا تھا۔
خاران میں بینک لوٹنے کی ناکام کوشش، بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد تنظیم BLA کے ڈاکو فرار
خاران: بلوچستان میں میزان بینک پر بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد تنظیم BLA کے ڈاکوؤں کی جانب سے بینک لوٹنے کی کوشش سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے ناکام بنا دی گئی۔ ذرائع کے مطابق، ڈاکو بینک کے… pic.twitter.com/pcnCYz4RJ7
— Balochistan Speaks (@ShoaibBlh) January 15, 2026
سینئر صحافی عمران ریاض خان نے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ درجنوں مسلح افراد بلوچستان کے شہر خاران میں پولیس کا سامان تباہ کرکے، قیدیوں کو چھڑوا کر اسلحہ لے گئے اور بنکوں کو بھی لوٹا۔ وہ محسن نقوی کا ایس ایچ او کہاں گیا؟
درجنوں مسلح افراد بلوچستان کے شہر خاران میں پولیس کا سامان تباہ کرکے، قیدیوں کو چھڑوا کر اسلحہ لے گئے اور بنکوں کو بھی لوٹا۔ وہ محسن نقوی کا SHO کہاں گیا؟ pic.twitter.com/4Xt91c22iw
— Imran Riaz Khan (@ImranRiazKhan) January 16, 2026
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بلوچستان کا شہر خاران بی ایل اے بی ایل اے بینک بی ایل اے حملہ بی ایل اے کا پولیس اسٹیشن پر حملہ میزان بینک پر حملہ ویڈیو وائرل
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بلوچستان کا شہر خاران بی ایل اے بی ایل اے بینک بی ایل اے حملہ میزان بینک پر حملہ ویڈیو وائرل بلوچستان کے مسلح افراد بی ایل اے
پڑھیں:
لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
پنجاب میں بارشوں کے بعد لاہور کے ڈی ایچ اے میں بھی گھٹنوں گھٹنوں پانی کھڑا ہوگیا۔ رابی پیرزادہ نے بھی اپنے گھر کے قریب کھڑے پانی کی ویڈیو بناتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے شکوہ کر ڈالا۔
رابی پیرزادہ نے اپنے فیس بک پیج پر بارش کے بعد کھڑے ہوئے پانی کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس کا کیپشن ’’بارش کے بعد لاہور کی صورت حال اور مریم نواز کا ستھرا پنجاب‘‘ دیا ہے۔ اور ویڈیو پر لکھا ہے ’’مریم نواز صاحبہ، دیکھیں لاہور کے ساتھ کیا ہورہا ہے‘‘۔
رابی پیرزادہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’’مریم نواز صاحبہ! یہ میں اپنے گھر میں کھڑی ہوں، جو کہ لاہور کے مہنگے ترین علاقے میں آتا ہے، یہ ڈی ایچ اے فیز ون ہے۔ میرے آفس ، میرے اسکول کے اندر بہت نقصان ہوا ہے۔ وہ شعیب صاحب جن سے آپ ساری انفارمیشن لیتی ہیں وہ پتا نہیں کس علاقے میں رہتے ہیں۔ ڈی ایچ اے کا حال بہت خراب ہے۔ مجھے نہیں پتا وہ 960 گاڑیاں کہاں کام کررہی ہیں۔‘‘
https://www.facebook.com/RabiPirzadaMusic/videos/%D8%A8%D8%A7%D8%B1%D8%B4-%DA%A9%DB%92-%D8%A8%D8%B9%D8%AF-%D9%84%D8%A7%DB%81%D9%88%D8%B1-%DA%A9%DB%8C-%D8%B5%D9%88%D8%B1%D8%AA-%D8%AD%D8%A7%D9%84-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D9%85%D8%B1%DB%8C%D9%85-%D9%86%D9%88%D8%A7%D8%B2-%DA%A9%D8%A7-%D8%B3%D8%AA%DA%BE%D8%B1%D8%A7-%D9%BE%D9%86%D8%AC%D8%A7%D8%A8lahore-rain-suthrapunj/1344354571218376/رابی پیرزادہ نے بارش کے بعد علاقے کی زبوں حالی کا شکوہ کیا۔ بعد ازاں ویڈیو کے کمنٹس میں لکھا ’’یہ ویڈیو ڈی ایچ اے میں ضرور ریکارڈ ہوئی ہے، مگر بارش کے بعد تقریباً پورے لاہور کا یہی حال ہے۔ اس ویڈیو کا مقصد کسی مخصوص علاقے یا ادارے پر تنقید کرنا نہیں، بلکہ اربابِ اختیار تک عوام کی مشکلات پہنچانا ہے تاکہ بروقت اور مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔‘‘
رابی پیرزادہ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تاہم کئی صارفین نے کمنٹ کیا کہ شدید بارش کے بعد پانی کا کھڑا ہونا عام بات ہے، جو کہ فوری نہیں نکالا جاسکتا۔ لیکن چند گھنٹوں بعد پانی کی نکاسی کردی گئی۔