امریکا کی ایک اپیل عدالت نے فلسطین حامی سرگرم رہنما محمود خلیل کی رہائی کے حکم کو کالعدم قرار دے دیا ہے، جس کے بعد ان کی دوبارہ گرفتاری کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ عدالتی دستاویزات کے مطابق یہ فیصلہ جمعرات کو جاری کیا گیا۔

محمود خلیل امریکا کے قانونی مستقل رہائشی ہیں، ان کی اہلیہ امریکی شہری ہیں جبکہ ان کا بیٹا امریکا میں پیدا ہوا۔ انہیں مارچ میں امیگریشن حکام نے حراست میں لیا تھا اور تین ماہ تک قید رکھا گیا، جہاں ان پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ وہ امریکی خارجہ پالیسی کے مفادات کے لیے خطرہ ہیں۔

کولمبیا یونیورسٹی کے سابق طالبعلم محمود خلیل امریکا بھر میں ہونے والے فلسطین حامی طلبہ احتجاج کی نمایاں شخصیات میں شمار ہوتے ہیں۔ انہیں جون میں رہائی ملی تھی، تاہم ان کے خلاف ملک بدری کی کارروائی جاری رہی۔

مزید پڑھیں

غزہ منصوبے کا دوسرا مرحلہ شروع، امریکا کا حماس کو غیر مسلح کرنے کا اعلان

جنگ بندی کے باوجود تین ماہ کے دوران غزہ میں 100 سے زائد بچے شہید ہوگئے، اقوام متحدہ کا خوفناک انکشاف

نیو جرسی کے وفاقی جج مائیکل فربیاز نے خلیل کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیا تھا، تاہم فلاڈیلفیا میں قائم اپیل عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ ضلعی عدالت کو اس کیس کی سماعت کا اختیار حاصل نہیں تھا اور معاملہ امیگریشن عدالت میں سنا جانا چاہیے تھا۔

عدالت کے 2-1 فیصلے کے بعد محمود خلیل کی دوبارہ گرفتاری کی راہ ہموار ہو گئی ہے، تاہم یہ فیصلہ فوری طور پر نافذ نہیں ہوگا، جس کے باعث وہ فی الحال آزاد رہیں گے۔ محمود خلیل نے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ مایوس کن ہے لیکن فلسطین اور انصاف کے لیے ان کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتا

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: محمود خلیل خلیل کی

پڑھیں:

امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام

امریکہ نے ایران کے خلاف مسلسل 13 ویں رات بھی فوجی کارروائیاں جاری رکھیں جبکہ ایرانی شہر اہواز میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں تصدیق کی کہ امریکی افواج نے جمعرات کی شب ایران کے فوجی اہداف پر ایک اور حملہ کیا۔ بیان کے مطابق یہ کارروائیاں مسلسل 13 ویں رات جاری رہیں۔

U.S. forces started another night of strikes against Iranian military targets at 6:45 p.m. ET today. This is the 13th consecutive night of strikes aimed to hold Iran accountable and diminish threats from the Islamic Revolutionary Guard Corps to commercial shipping.

مزید پڑھیں

مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، یو این سیکریٹری جنرل

جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی

— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 23, 2026

سینٹکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا مقصد ایران کو اس کے اقدامات پر جوابدہ بنانا اور پاسداران انقلاب کی جانب سے تجارتی بحری جہازوں کو لاحق خطرات کو کم کرنا ہے۔

دوسری جانب ایران کے صوبہ خوزستان کے دارالحکومت اہواز کے رہائشیوں نے جمعہ کی علی الصبح متعدد زور دار دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکوں کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم