پاکستان کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم آج آئی سی سی مینز انڈر 19 ورلڈ کپ 2026 میں اپنے سفر کا آغاز انگلینڈ کے خلاف کرے گی۔ یہ میچ زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے میں واقع تاکاشنگا اسپورٹس کلب میں کھیلا جائے گا۔

ایشین چیمپئن پاکستان زمبابوے میں شاندار فارم کے ساتھ پہنچا ہے اور حالیہ ٹورنامنٹس میں عمدہ کارکردگی کے باعث ٹیم کا مورال بلند ہے۔

حالیہ کامیابیاں، پاکستان مضبوط امیدوار

پاکستان نے حال ہی میں دبئی میں ہونے والے اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کو 191 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ اس کے علاوہ ایک سہ ملکی سیریز میں میزبان زمبابوے کو 9 وکٹوں سے ہرایا، جو ورلڈ کپ سے قبل ٹیم کی مضبوط تیاری کا واضح ثبوت ہے۔

تیسری بار ٹائٹل جیتنے کا ہدف

پاکستان اس سے قبل 2004 اور 2006 میں انڈر 19 ورلڈ کپ جیت چکا ہے اور اب تیسری بار ٹرافی اٹھانے کے لیے پُرعزم ہے۔ 16 ٹیموں پر مشتمل یہ میگا ایونٹ 15 جنوری سے 6 فروری تک نمیبیا اور زمبابوے میں کھیلا جا رہا ہے۔ پاکستان کو گروپ سی میں انگلینڈ، اسکاٹ لینڈ اور میزبان زمبابوے کے ساتھ رکھا گیا ہے۔

گروپ میچز کا شیڈول

پاکستان آج کے میچ کے بعد 19 جنوری کو اسکاٹ لینڈ 22 جنوری کو زمبابوے کے خلاف، میدان میں اترے گا۔ پاکستان کے تمام گروپ میچز تاکاشنگا اسپورٹس کلب، ہرارے میں ہوں گے۔

سپر سکس، سیمی فائنلز اور فائنل

گروپ مرحلے کے بعد

سپر سکس مرحلہ: 24 جنوری سے 1 فروری (بلاوایو اور ہرارے)

سیمی فائنلز: 3 اور 4 فروری

فائنل: 6 فروری، ہرارے اسپورٹس کلب

میں کھیلا جائے گا۔

کپتان کا اعتماد، تیاریوں پر اطمینان

قومی انڈر 19 ٹیم کے کپتان فرحان یوسف نے ملتان میں ہونے والے 6 ماہ طویل تربیتی کیمپ کو ٹیم کے لیے نہایت مفید قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کیمپ سے کھلاڑیوں کے درمیان ہم آہنگی پیدا ہوئی۔

انہوں نے زمبابوے میں وارم اپ میچز کو بھی اہم تجربہ قرار دیا، جن میں امریکا کے خلاف 69 رنز کی فتح شامل ہے، جبکہ بنگلہ دیش کے خلاف میچ بارش کی نذر ہوا۔

پاکستان کا انڈر 19 ورلڈ کپ اسکواڈ

پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کھلاڑی یہ ہیں:

فرحان یوسف (کپتان)،
عثمان خان (نائب کپتان)،
عبدال سبحان، احمد حسین،
علی حسن بلوچ، علی رضا،
دانیال علی خان، حمزہ ظہور (وکٹ کیپر)،
حذیفہ احسن، مومن قمر،
محمد سیام، محمد شایان (وکٹ کیپر)،
نقیب شفیق، سمیر منہاس، عمر زیب

علی رضا واحد کھلاڑی ہیں جنہیں ورلڈ کپ کھیلنے کا سابقہ تجربہ حاصل ہے۔ انہوں نے 2024 کے ایڈیشن میں 9 وکٹیں حاصل کی تھیں، جہاں پاکستان سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے معمولی فرق سے ہار گیا تھا۔

حالیہ شاندار فتوحات اور بھرپور تیاری کے ساتھ پاکستان کی نظریں انگلینڈ کے خلاف فتح کے ساتھ انڈر 19 ورلڈ کپ 2026 کا آغاز کرنے پر مرکوز ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

انڈر 19 ورلڈ کپ 2026 پاکستان کرکٹ ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: انڈر 19 ورلڈ کپ 2026 پاکستان کرکٹ ٹیم انڈر 19 ورلڈ کپ 2026 کے ساتھ کے خلاف

پڑھیں:

دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے خطاب کیا اور کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے تک فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں، عوام کی غیرمتزلزل حمایت کے ساتھ بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام کو یقینی بنائیں گی۔

فیلڈ مارشل نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی، پاکستان میں جہاں بھی دہشت گردوں کا انفرا اسٹرکچر ملکی سلامتی کے لیے خطرہ بنے گا، اسے ختم کرنے کے لیے اپنے غیرمتزلزل عزم پر قائم ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں کام کرنے والے پراکسی عناصر مسلسل بلوچستان میں بدامنی، عدم استحکام اور امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم مسلح افواج عوام کی یک جہتی اور ثابت قدمی کے ساتھ ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بلوچستان کو پاکستان کا فخر قرار دیا اور کہا کہ یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل، محب وطن، باصلاحیت اور باہمت عوام سے مالا مال ہے، جو بلوچستان کی اصل طاقت ہیں۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے عوام دوست اور جامع منصوبوں پر عمل پیرا ہیں، جن کا مقصد صوبے کی تقدیر بدلنا ہے۔

انہوں نے قومی یک جہتی کے فروغ میں سول سوسائٹی، جامعات، میڈیا اور نوجوانوں کے مثبت کردار کو سراہا اور کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور روشن مستقبل کی بنیاد رکھنے کے لیے قومی اتحاد، استقلال اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں تقریب کے اختتام پر شرکا کے ساتھ تفصیلی سوال و جواب کا سیشن بھی منعقد ہوا، جس میں شرکا نے پاکستان کے استحکام، ترقی، امن اور خودمختاری کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • پاکستان میں سریے کی قیمت آج 23 جولائی 2026، تازہ ریٹس جاری
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف